کرکٹ

ڈبلیو ٹی سی فائنل: ’کوہلی اور پجارا کو آؤٹ کرنے کے لیے آسٹریلیا نے بال ٹمپرنگ کی‘، سابق پاکستانی کرکٹر کا دعویٰ

باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ وراٹ کوہلی اور چیتیشور پجارا کو آؤٹ کرنے کے لیے آسٹریلیا نے بال ٹمپرنگ کی، انھوں نے اس بات پر حیرانی بھی ظاہر کی ہے کہ کسی نے اس پر غور نہیں کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;@ICC</p></div>

تصویر @ICC

 

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں دو دن کا کھیل ہو چکا ہے اور آسٹریلیائی ٹیم مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہی ہے۔ پہلی اننگ میں آسٹریلیا نے 469 رن بنائے ہیں اور ہندوستان نے 151 رن پر ہی اپنے 5 وکٹ گنوا دیے ہیں۔ آسٹریلیائی گیندبازوں کی تعریف ہو رہی ہے کہ بہت جلدی انھوں نے ہندوستان کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔ لیکن اس درمیان پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے ایک سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے آسٹریلیائی گیندبازوں پر بال ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

Published: undefined

باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ وراٹ کوہلی اور چیتیشور پجارا کو آؤٹ کرنے کے لیے آسٹریلیا نے بال ٹمپرنگ کی۔ انھوں نے اس بات پر حیرانی بھی ظاہر کی ہے کہ کسی نے اس پر غور نہیں کیا۔ باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ’’سب سے پہلے تو میں تالی بجانا چاہتا ہوں کہ یہ سب ہو گیا پھر بھی کمنٹری باکس میں بیٹھے یا پھر میدان پر کھڑے امپائر کو نظر نہیں آیا۔ صاف دکھائی دیا کہ آسٹریلیا نے کس طرح سے بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ لیکن کوئی بھی اس کی بات نہیں کر رہا۔ نہ ہی کسی بلے باز کو حیرانی ہوئی۔ یہ کیا ہو رہا ہے؟‘‘

Published: undefined

سابق پاکستانی کرکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہندوستانی اننگ کے 16ویں اوور اور 18ویں اوور میں اس بات کا صاف ثبوت ہے کہ آسٹریلیا نے بال ٹمپرنگ کی ہے۔ انھوں نے اس کے لیے پجارا اور وراٹ کوہلی کے وکٹ کا صاف طور پر ذکر کیا۔ باسط علی نے کہا کہ 18ویں اوور کے دوران امپائر کی ہدایت پر گیند کو بدلا گیا تھا، کیونکہ اس کا نقشہ خراب ہو گیا تھا۔ لیکن جب میدان پر گیندوں کا باکس آیا تو نئی گیند لے لی گئی۔

Published: undefined

باسط علی نے 16ویں، 17ویں اور 18ویں اوور کی مثال پیش کی۔ انھوں نے اس گیند کا بھی ذکر کیا جس پر وراٹ کوہلی آؤٹ ہوئے۔ باسط علی نے کہا کہ آپ اس گیند کی چمک کو دیکھیں۔ مشیل اسٹارک کے ہاتھ میں جو گیند تھی، اس میں اس کا چمکیلا حصہ باہر کی طرف تھا۔ لیکن پھر بھی گیند کہیں اور جا رہی تھی۔ اسی طرح جڈیجہ نے جب شاٹ کھیلا تو انھوں نے گیند کو آن سائیڈ کی طرف مارا لیکن گیند اوور پوائنٹ کے اوپر گئی۔ سوال ہے کہ کیا امپائر اندھا تھا؟ اوپر والا ہی جانیں کہ وہاں بیٹھے کسی کو بھی یہ چیز کیوں نظر نہیں آئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined