خاتون کرکٹ کی تاریخ میں آج ایک نیا باب لکھا جا رہا ہے۔ ڈبلیو پی ایل (وومنس پریمیر لیگ) کے پہلے سیزن کے لیے آج ممبئی میں میگا آکشن یعنی نیلامی کا دور چل رہا ہے۔ تقریباً 450 کھلاڑیوں کے لیے ڈبلیو پی ایل کی پانچ ٹیمیں بولی لگا رہی ہیں۔ ابھی تک ہندوستانی ٹیم کی اسٹار کھلاڑی اسمرتی مندھانا پر سب سے بڑی بولی لگی ہے۔ انھیں رائل چیلنجرس بنگلورو نے 3.40 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔
Published: undefined
ڈبلیو پی ایل کے لیے خاتون کرکٹرس کی نیلامی میں پیسوں کی خوب بارش ہو رہی ہے۔ مجموعی طور پر اب تک 7 کھلاڑیوں نے 2 کروڑ روپے سے زیادہ کی بولی حاصل کی ہے۔ اب تک ہوئی نیلامی کے مطابق اسمرتی مندھانا سب سے مہنگی کھلاڑی رہی ہیں، اور ان کے بعد آسٹریلیائی کرکٹر ایشلے گارڈنر اور انگلینڈ کی نتالی اسکیور کا نام آتا ہے جن کے لیے 3.20 کروڑ روپے کی بولی لگی ہے۔ گارڈنر کو گجرات جائنٹس نے، جبکہ نتالی کو ممبئی انڈینز نے خریدا ہے۔
Published: undefined
دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک کی 10 سب سے مہنگی کھلاڑیوں میں 7 ہندوستانی کھلاڑیوں کا نام شامل ہے۔ مندھانا کے علاوہ دیپتی شرما، جیمما روڈرگز، شیفالی ورما، رچا گھوش، پوجا وستراکر اور ہرمن پریت کور پر بھی خوب بولیاں لگائی گئی ہیں۔ ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم فی الحال ٹی-20 عالمی کپ کے لیے جنوبی افریقہ میں ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی سبھی کھلاڑی ڈبلیو پی ایل نیلامی کا مزہ ایک ہی کمرے میں بیٹھ کر لے رہی ہیں۔ اسمرتی مندھانا کا نام نیلامی میں سب سے پہلے آتے ہی ہندوستانی کھلاڑیوں نے خوب تالیاں بجائیں۔ مندھانا کے 3.40 کروڑ روپے کا نمبر چھوتے ہی کھلاڑیوں نے گلے لگ کر انھیں مبارکباد دی۔ ہرمن پریت کور اور رینوکا ٹھاکر پر بھی جب بولی لگی تو کمرے میں خوب ہنگامہ اور جشن منایا گیا۔
Published: undefined
ہرمن پریت کور کو 1.80 کروڑ روپے میں ممبئی انڈینز نے خریدا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ ممبئی انڈینز خاتون ٹیم کی کپتان بھی بنیں گی۔ اگر ایسا ہوا تو ممبئی انڈینز کی مرد و خاتون دونوں ہی ٹیموں کے کپتان وہی ہوں گے جو ہندوستانی ٹیم کے بھی کپتان ہیں۔ بہرحال، رینوکا ٹھاکر کو 1.50 کروڑ روپے میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے خریدا ہے۔ آئیے یہاں نظر ڈالتے ہیں اب تک لگی بولی میں 10 سب سے زیادہ رقم حاصل کرنے والی کھلاڑیوں پر:
اسمرتی مندھانا، ہندوستان، 3.40 کروڑ روپے۔ خریدار رائل چیلنجرس بنگلور
ایشلے گارڈنر، آسٹریلیا، 3.20 کروڑ روپے۔ خریدار گجرات جائنٹس
نتالی اسکیور، انگلینڈ، 320 کروڑ روپے۔ خریدار ممبئی انڈینز
دیپتی شرما، ہندوستان، 2.60 کروڑ روپے۔ خریدار یوپی واریرس
جیمما روڈرگز، ہندوستان، 2.20 کروڑ روپے۔ خریدار دہلی کیپٹلز
بیتھ مونی، آسٹریلیا، 2 کروڑ روپے۔ خریدار گجرات جائنٹس
شیفالی ورما، ہندوستان، 2 کروڑ روپے۔ خریدار دہلی کیپٹلز
پوجا وستراکر، ہندوستان، 1.90 کروڑ روپے۔ خریدار ممبئی انڈینز
رچا گھوش، ہندوستان، 1.90 کروڑ روپے۔ خریدار رائل چیلنجرس بنگلور
ہرمن پریت کور، ہندوستان، 1.80 کروڑ روپے۔ خریدار ممبئی انڈینز
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined