ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے دوسرے سیزن کا فائنل میچ جون 2023 میں کھیلا جانا طے ہے، لیکن ابھی تک اس سلسلے میں آئی سی سی کی طرف سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔ ویسے جب تک آئی سی سی تاریخ کا اعلان نہیں کر دیتا، تب تک تذبذب کی حالت برقرار رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خطابی مقابلہ 8 سے 12 جون تک کھیلا جائے گا، اور اگر بارش کے سبب وقت برباد ہوتا ہے تو اس کے لیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
جیسا کہ ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے، فائنل میچ 8 جون سے شروع ہوتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آئی پی ایل اور ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کے درمیان مناسب فاصلہ رہے گا۔ آئی پی ایل مئی کے آخری ہفتہ تک چلے گا۔ ہندوستان کی نظر بھی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل پر ہے کیونکہ گزشتہ بار ہندوستانی ٹیم خطاب جیتنے سے محروم رہ گئی تھی۔ فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور اس بار وہ پچھلی غلطیوں سے بچنے کی کوشش کرے گا۔ لیکن اس سے پہلے ہندوستان کو عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانی ہوگی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 9 فروری سے ہندوستان اور آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹیسٹ میچوں کی بارڈر-گواسکر ٹرافی کے لیے سیریز ہونی ہے۔ ڈبلیو ٹی سی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ہندوستان کو یہ سیریز کم از کم 1-3 سے جیتنی ہوگی۔ ڈبلیو ٹی سی پوائنٹ ٹیبل پر نظر ڈالیں تو آسٹریلیا 75.56 فیصد پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے اور اس کا فائنل میں کھیلنا پختہ ہو چکا ہے۔ دوسرے مقام پر ہندوستان ہے جس کے 58.93 فیصد پوائنٹ ہیں۔ سری لنکا (53.33 فیصد) اور جنوبی افریقہ (48.72 فیصد) بالترتیب تیسرے و چوتھے مقام پر ہے جو کہ بارڈر-گواسکر ٹرافی میں ہندوستان کی خراب کارکردگی کے لیے دعائیں کر رہا ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined