کرکٹ

عالمی کپ: لیگ اسٹیج ختم ہوتے ہی ہیڈن نے ’ٹیم آف ٹورنامنٹ‘ کا کیا اعلان، 5 ہندوستانی کھلاڑی شامل

میتھیو ہیڈن نے اپنی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ہندوستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جن کے نام ہیں روہت شرما، وراٹ کوہلی، رویندر جڈیجہ، جسپریت بمراہ اور محمد سمیع۔

<div class="paragraphs"><p>میتھیو ہیڈن، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/HaydosTweets">@HaydosTweets</a></p></div>

میتھیو ہیڈن، تصویر @HaydosTweets

 

عالمی کپ 2023 کا لیگ اسٹیج ختم ہو چکا ہے۔ سبھی ٹیمیں اپنے 9-9 میچز کھیل چکی ہیں اور ہندوستان اپنے سبھی میچ جیت کر 18 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں اول مقام پر ہے۔ دوسرا مقام جنوبی افریقہ (14 پوائنٹس)، تیسرا مقام آسٹریلیا (14 پوائنٹس) اور چوتھا مقام نیوزی لینڈ (10 پوائنٹس) کو حاصل ہوا ہے۔ پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

لیگ اسٹیج ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز کرکٹر میتھیو ہیڈن نے اپنی ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ میتھیو کی ٹیم میں 5 ہندوستانی کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے۔ باقی ٹیموں کی بات کریں تو جنوبی افریقہ سے 3 کھلاڑیوں کوئنٹن ڈیکوک، ہنرک کلاسین، مارکو جانسن کا انتخاب کیا گیا ہے، جبکہ آسٹریلیا کے 2 کھلاڑیوں گلین میکسویل اور ایڈم زیمپا کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے عالمی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رچن رویندر نے بھی ہیڈن کی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

Published: undefined

ہیڈن نے جو ٹیم آف ٹورنامنٹ کا انتخاب کیا ہے اس میں بتایا ہے کہ روہت شرما اور کوئنٹن ڈیکوک کا انتخاب بطور سلامی بلے باز ہوا ہے۔ تیسرے نمبر پر وراٹ کوہلی بلے بازی کے لیے اتریں گے اور چوتھے مقام پر رچن رویندر ہوں گے۔ اس کے بعد گلین میکسویل اور ہنرک کلاسین کا نمبر آئے گا، پھر رویندر جڈیجہ، مارکو جانسن، محمد سمیع، جسپریت بمراہ اور ایڈم زیمپا ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined