کرکٹ

عالمی چمپئن ہندوستانی ٹیم ویسٹ انڈیز سے ہندوستان کے لیے روانہ، کل صبح پی ایم مودی سے ہوگی ملاقات

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم جمعرات کی صبح 6 بجے دہلی پہنچے گی، اس کے بعد 11 بجے ہندوستانی کھلاڑیوں کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;@BCCI</p></div>

تصویر @BCCI

 

وطن واپسی کے لیے بے قرار ہندوستانی ٹیم بالآخر ویسٹ انڈیز کے بارباڈوس سے روانہ ہو چکی ہے۔ بارباڈوس میں طوفان بیرل کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ ساتھ اسٹاف اور کئی میڈیا اہلکار بھی گزشتہ تین دنوں سے وہاں پھنسے ہوئے تھے۔ اب انھیں لے کر ایئر انڈیا کی فلائٹ اے آئی سی 24 ڈبلیو سی یعنی ’ایئر انڈیا چمپئنس 24 ورلڈ کپ) کل صبح تک ہندوستان پہنچ جائے گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ روہت شرما کی ٹیم نے گزشتہ ہفتہ کے روز ٹی-20 عالمی کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا تھا۔ اس کے بعد اتوار کے روز ہندوستانی ٹیم کو روانہ ہونا تھا لیکن طوفان کی وجہ سے انھیں وہیں رکنا پڑا۔ بارباڈوس میں طوفان کے خطرے نے حکومت کو ہوائی اڈہ بند کرنے کے لیے مجبور کر دیا تھا اور سبھی پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔ اب جبکہ ہندوستانی ٹیم بارباڈوس سے روانہ ہو چکی ہے تو امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جمعرات کی علی الصبح 6 بجے سبھی دہلی پہنچیں گے۔ اس کے بعد جمعرات کی صبح 11 بجے ہندوستانی کھلاڑی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس ملاقات سے قبل ہندوستانی کھلاڑی دہلی میں روڈ شو بھی کریں گے۔

Published: undefined

ہندوستانی آل راؤنڈر شیوم دوبے نے بارباڈوس سے روانگی کے وقت فلائٹ کے اندر کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں، جن میں وہ ٹرافی کے ساتھ دکھائی پڑ رہے ہیں۔ اس کے کیپشن میں دوبے نے لکھا ہے ’’کچھ خاص چیز کے ساتھ ملک لوٹ رہا ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined