کرکٹ

ویمنس ٹی-20 عالمی کپ: آئی سی سی نے مصنوعی ذہانت ٹول کیا لانچ، سوشل میڈیا پر زہریلے مواد سے بچانے کی کوشش

لانچ اے آئی ٹول سے متعلق آئی سی سی کے ڈیجیٹل ہیڈ فن بریڈشا کا کہنا ہے کہ ہم ویمنس ٹی۔20 عالمی کپ کے تمام شرکاء اور شائقین کے لیے ایک مثبت و جامع ماحول کو فروغ دینے کے لیے وقف ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCIWomen">@BCCIWomen</a></p></div>

ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم، تصویر @BCCIWomen

 

ویمنس ٹی-20 عالمی کپ کا آج یعنی 3 اکتوبر سے آغاز ہو رہا ہے۔ پہلا مقابلہ بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈر کے درمیان شروع بھی ہو چکا ہے۔ اس سے قبل آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے کرکٹ برادری، کھلاڑیوں اور شائقین کو زہریلے مواد سے بچانے کے ساتھ ساتھ خواتین کے ٹی-20 عالمی کپ کے دوران ایک محفوظ و جامع آن لائن ماحول بنانے کے مقصد سے ’سوشل میڈیا اعتدال پسندی‘ کا فریم ورک اے آئی ٹولز (مصنوعی ذہانت) پر مشتمل کمپیوٹر سافٹ ویئر متعارف کرایا ہے۔

Published: undefined

اس سلسلے میں آئی سی سی نے ایک ریلیز بھی جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اے آئی سے چلنے والا ٹول برطانیہ کی سافٹ ویئر کمپنی ’گو ببل‘ کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا چینلز پر نفرت انگیز تقریر اور ہراساں کرنے جیسے زہریلے مواد کی نگرانی کرتا ہے۔ اس کا مقصد کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کی حفاظت کرنا ہے، ساتھ ہی ٹیم اور کھلاڑیوں میں ایک مثبت ماحول کو فروغ دینا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 60 سے زائد کھلاڑی سوشل میڈیا پروٹیکشن سروس کے اس آپشن کا انتخاب کر چکے ہیں۔ اس ٹول کے بارے میں آئی سی سی کے ڈیجیٹل ہیڈ فن بریڈشا کا کہنا ہے کہ ’’ہم ویمنس ٹی۔20 عالمی کپ کے تمام شرکاء اور شائقین کے لیے ایک مثبت و جامع ماحول کو فروغ دینے کے لیے وقف ہیں۔ یہ دیکھنا بہت اچھا لگ رہا ہے کہ بہت سارے کھلاڑی اور ٹیموں نے ہمارے نئے اقدام کو اختیار کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

اس درمیان لانچ اے آئی ٹول سے متعلق جنوبی افریقہ کی وکٹ کیپر سینالو جفتا نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے سوشل میڈیا سے اس قسم کا تحفظ حاصل کرنا بڑی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیکورٹی میرے لیے بہت بڑی چیز ہے، کیونکہ کھلاڑیوں کو بغیر کسی تنقید اور خوف دنیا کے ساتھ اپنی زندگی شیئر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ میں اس تبدیلی کا اثر دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined