کرکٹ

خواتین ٹی-20: ہرمن پریت کی نصف سنچری، ہندوستان کی آسان جیت

بنگلہ دیش نے ہندوستان کے سامنے 115 رنوں کا معمولی ہدف رکھا جسے ہرمن پریت کی ٹیم نے 16.2 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ڈھاکہ: کپتان ہرمن پریت کور (ناٹ آؤٹ 54) کی نصف سنچری اور اسمرتی مندھانا (38) کے ساتھ ان کی 70 رنز کی شراکت کی بدولت ہندوستان نے پہلے خواتین ٹی ٹوئنٹی میں اتوار کو بنگلہ دیش پر سات وکٹ کی آسان جیت درج کی۔ بنگلہ دیش نے ہندوستان کے سامنے 115 رنوں کا معمولی ہدف رکھا جسے ہرمن پریت کی ٹیم نے 16.2 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

Published: undefined

اس یک طرفہ جیت میں ہرمن پریت نے دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر ناقابل شکست 54 رنز بناتے ہوئے مندھانا کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت داری کی۔ مندھانا ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگئیں لیکن ہرمن پریت نے 17ویں اوور کی دوسری گیند پر چوکا لگا کر ہندوستان کو جیت دلا دی۔

Published: undefined

ہندوستان نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا اوررنوں پر لگام لگاتے ہوئے پاور پلے میں شمیمہ سلطان (13 گیند، 17 رنز) کا وکٹ نکالا۔ ابتدائی چار اوورز میں صرف 16 رنز بنانے کے بعد شمیمہ نے اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی مینو مانی کو ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا، تاہم اوور کی چوتھی گیند پر وہ جمائما روڈریگز کے ہاتھوں کیچ ہو کر پویلین لوٹ گئیں۔

Published: undefined

پاور پلے کے بعد ساتھی رانی نے ساتویں اوور میں امنجوت کور کو تین چوکے لگا کر رن ریٹ بڑھانا چاہا لیکن وہ بھی آؤٹ ہونے سے پہلے 26 گیندوں پر 22 رنز ہی بنا سکیں۔ بنگلہ دیش کی اننگ میں بڑی شراکت کا نہ ہونا ان کا سب سے بڑا مسئلہ تھا۔ کپتان نگار سلطان سات گیندوں پر دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ شورنا اختر کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 21 رنز جوڑنے کے بعد شوبھنا موستاری بھی رن آؤٹ ہوگئیں۔

Published: undefined

شوبھنا نے 33 گیندیں کھیلیں لیکن وہ دو چوکوں کی مدد سے 23 رنز ہی بنا سکیں۔ شورنا نے بالآخر ریتو مونی کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 33 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔ ریتو (13 گیند، 11 رن) آخری اوور کی پانچویں گیند پر رن آؤٹ ہوگئیں، جبکہ شورنا 28 گیند پر دو چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ مینوں نے تین اوور میں 21 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا، جبکہ پوجا وستراکر (چار اوور، 16 رن) اور شیفالی ورما (تین اوور، 18 رن) کو بھی ایک ایک وکٹ ملا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined