کرکٹ

خاتون کرکٹ عالمی کپ: آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ پر 141 رنوں سے آسان جیت

ٹاس ہارنے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم نے مڈل آرڈر بلے بازوں کی شاندار اننگز کی بنیاد پر 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 269 رنوں کا چیلنجنگ اسکور بنا لیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ 128 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی خاتون ٹیم / ٹوئٹر / @CricketAus
آسٹریلیا کی خاتون ٹیم / ٹوئٹر / @CricketAus 

ویلنگٹن: آل راؤنڈر ایلیس پیری (68) اور تاہلیا میک گرا (57) کی شاندار نصف سنچریوں اور ایشلے گارڈنر (48) کی دھماکہ خیز اننگز اور گیند بازوں کی جارحانہ گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے اتوار کو یہاں 2022 خاتون ورلڈ کپ مقابلے میں میزبان نیوزی لینڈ کو یکطرفہ انداز میں 141 رنوں سے شکست دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کی مسلسل تیسری جیت ہے۔

Published: undefined

ٹاس ہارنے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم بلے بازی کے لیے اتری اور مڈل آرڈر بلے بازوں کی شاندار اننگز کی بنیاد پر 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 269 رنوں کا چیلنجنگ اسکور بنا لیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کی جارحانہ بالنگ کے سامنے 30.2 اوورز میں 128 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔

Published: undefined

آسٹریلیا کی جانب سے پیری اور تاہلیا نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پیری نے 86 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رن بنائے، جبکہ تاہلیا نے 56 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 57 رن بنائے۔ دونوں بلے بازوں نے ایک ایک وکٹ بھی حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی آل راؤنڈر گارڈنر نے کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد 2022 ویمنز ورلڈ کپ کا پہلا میچ کھیلتے ہوئے 18 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 48 رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔

Published: undefined

پیری کو ان کی بہترین آل راؤنڈر کارکردگی پر ’پلیئر آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔ بالنگ میں ڈارسی براؤن نے سات اوورز میں 22 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے، امانڈا ویلنگٹن اور گارڈنر نے دو دو اور میگن شٹ نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایمی سیٹرتھ ویٹ نے 67 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 44 رن بنائے۔ اس کے ساتھ ہی، لی تاہوہو نے بیٹنگ میں 23 رن کے تعاون کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ تین وکٹ بھی لئے۔

Published: undefined

آسٹریلیا اس بڑی جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ اپنے تینوں میچ جیتنے کے بعد، وہ چھ پوائنٹس اور +1.626 کے خالص رن ریٹ کے ساتھ سرفہرست ہے، جب کہ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر چلا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے اب تک چار میچ کھیلے ہیں جن میں سے دو جیتے اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستانی ٹیم تین میچوں میں دو جیت اور ایک ہار اور +1.333 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined