خواتین کے ایشیا کپ میں ہندوستان بھلے ہی پاکستان سے گزشتہ دنوں شکست کھا گئی، لیکن بقیہ ٹیموں کے خلاف اس کا بہترین مظاہرہ لگاتار جاری ہے۔ آج ایشیا کپ کے انیسویں میچ میں ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 9 وکٹ سے شکست فاش دے دی۔ ایشیا کپ میں یہ ہندوستانی خواتین ٹیم کی چھ میچوں میں پانچویں جیت ہے۔ ہندوستان کی طرف سے اس میچ میں گیندبازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تھائی لینڈ کی پوری ٹیم کو محض 37 رنوں پر سمیٹ دیا۔ یہ ٹی-20 فارمیٹ میں تھائی لینڈ کا سب سے کم اسکور ہے۔
Published: undefined
تھائی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کے سامنے محض 38 رن کا ہدف رکھا تھا۔ اس ہدف کو ہندوستانی ٹیم نے محض چھ اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہی حاصل کر لیا۔ ہندوستان کی طرف سے میگھنا نے 20 اور پوجا وستراکر نے 12 رن بنائے۔ آؤٹ ہونے والی بلے باز شیفالی ورما رہیں جنھوں نے 8 رن کا تعاون پیش کیا۔
Published: undefined
ہندوستان کی طرف سے ہوئی گیندبازی کی بات کی جائے تو سنیہا رانا نے 4 اوور میں 9 رن دے کر سب سے زیادہ 3 وکٹ لیے۔ دیپتی شرما (4 اوور میں 10 رن) اور راجیشوری گائیکواڈ (3 اوور میں 8 رن) کو 2-2 وکٹ حاصل ہوئے، ایک وکٹ میگھنا سنگھ (2.1 اوور میں 6 رن) کو ملا جبکہ 2 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ پوجا وستراکر نے 2 اوور میں 4 رن دیئے، لیکن انھیں کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز