سلہٹ: شفالی ورما (42) کی دھماکہ خیز اننگز اور دیپتی شرما (7/3) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے جمعرات کو سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کو 74 رن سے شکست دے کر خواتین ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 20 اووروں میں 149 رن کا ہدف دیا جس کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 74 رن ہی بنا سکی۔
Published: undefined
اوپنر شیفالی نے 28 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رن بنائے۔ ان کی اننگز کی بدولت ہندوستان آخری اووروں میں رن ریٹ رک جانے کے باوجود تھائی لینڈ کو 148 رن کا ہدف دے سکا۔ فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔ تھائی لینڈ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو بلے بازی کے لیے بلایا اور پہلی وکٹ کے لیے 38 رن کی شراکت کے بعد اسمرتی مندھانا (13) کی وکٹ بھی حاصل کی۔
Published: undefined
دوسرے سرے سے تاہم شیفالی نے رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور پاور پلے میں ہندوستان نے 47 رن جوڑے۔ شیفالی کی وکٹ کے بعد کریز پر آنے والی کپتان ہرمن پریت کور نے جمائمہ روڈریگز کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 28 گیندوں پر 42 رن جوڑے۔ ہرمن پریت نے 30 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 36 رن جبکہ جمائمہ نے 26 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 27 رن بنائے۔ تاہم اس شراکت داری کے ٹوٹنے کے بعد ہندوستانی اننگز کی رفتار کم ہوگئی۔
Published: undefined
پوجا وستراکر کے 13 گیندوں پر 17 رن کی مدد سے ہندوستان نے آخری پانچ اووروں میں 31 رن جوڑ کر 20 اووروں میں 6 وکٹ پر 148 رن بنائے۔ ہندوستانی گیند بازوں نے 148 رن کا دفاع کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو کبھی تیز رن بنانے کی اجازت نہیں دی اور وقفے وقفے سے وکٹیں بھی حاصل کیں۔ دیپتی شرما نے ناناپٹ کونچاروینکائی (05)، نتھاکن چنتھم (04) اور سورنارین ٹیپوچ (05) کو آوٹ کیا جبکہ رینوکا سنگھ نے چنیڈا ستھیروانگ کو ایک رن پر آؤٹ کیا۔
Published: undefined
21 رن پر تھائی لینڈ کی چار وکٹیں گرنے کے بعد کپتان نیومول چائی وائی اور نتایا بوچتھم نے 42 رن کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو 63 رن تک پہنچایا حالانکہ اس وقت تک 17 اوور گزر چکے تھے۔ تھائی لینڈ کی ٹیم آخری تین اووروں میں صرف 11 رنوں پر تین وکٹیں گنوائیں اور 20 اووروں میں اسکور 74/9 تک پہنچا سکی۔ ہندوستان کی جانب سے شیفالی ورما اور اسنیہ رانا نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کیا جبکہ راجیشوری گائیکواڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز