حیدرآباد: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کی شاندار کامیابی میں اہم رول ادا کرنے والے حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج کی ٹیم کے کارگزار کپتان اجنکیہ رہانے، سابق سرکردہ بلے باز سنیل گواسکر اور دیگر نے بھرپور ستائش کی ہے۔
Published: undefined
رہانے نے میچ کے بعد مین آف دی میچ حاصل کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سراج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان میں خود اعتمادی دکھائی دی جو ایک مثبت علامت ہے۔ سنیل گواسکر نے کہا کہ سراج کو محمد سمیع کی جگہ شامل کیا گیا تھا، جنہوں نے اپنے انتخاب کو پوری طرح صحیح ثابت کیا۔
Published: undefined
سابق کرکٹر سنجے منجریکر کے مطابق سراج کچھ عرصہ سے آئی پی ایل اور محدود اوورس کے مقابلے کھیل رہے تھے تاہم انہیں ٹیسٹ کے لئے موقع نہیں مل رہا تھا، جیسے ہی انہیں موقع ملا دونوں ہاتھوں سے انہوں نے اس موقع کو تھاما اور اپنی متاثرکن کارکردگی سے سب کے دل جیت لئے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ محمد سراج پچھلے سات سالوں کے دوران ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹس لینے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے دونوں اننگز میں کیمرون گرین کو نشانہ بنایا جبکہ انہوں نے لوبوشین کو پہلی اننگز، ٹریوس ہیڈ و ناتھن لیون کو دوسری اننگز میں آوٹ کیا۔ قبل ازیں محمد سمیع نے اپنے کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 2013 میں کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹس لئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula