کرکٹ

ہندوستان-آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ ہوگا بھی یا نہیں؟

اگر کوینس لینڈ حکومت نے کوارنٹائن ضوابط میں نرمی نہیں کی تو پھر اس آخری میچ کی میزبانی سڈنی بھی کر سکتا ہے

علامتی تصویر / بشکریہ ٹوئٹر
علامتی تصویر / بشکریہ ٹوئٹر 

ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 15 جنوری سے برسبین میں ہونا ہے اس پر تلوار لٹک گئی ہے کیونکہ کوینس لینڈ کی دارالحکومت برسبین جہاں یہ میچ کھیلاجانا ہے وہاں پرکوارنٹائن کی پابندیاں سخت کر دی گئی ہیں اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم ان پر عمل کرنےکےلئے رضامند نظر نہیں آ رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلس میں کورونا کے پھیلاؤ کی خبریں ہیں اور کوینس لینڈ نےنیو ساؤتھ ویلس کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کردی ہیں اور آسٹریلیااور ہندوستان کی کرکٹ ٹیموں کو چارٹرڈ طیارے سے وہاں پہنچنا ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم کوکہہ دیاگیا ہے کہ کھلاڑی جب ٹریننگ نہیں ہوگی اس وقت ہوٹل کےاپنے کمروں میں ہی رہیں گےلیکن ہندوستانی ٹیم کو ایسی کوئی اطلاع ابھی موصول نہیں ہوئی ہے لیکن ہندوستانی ٹیم کوارنٹائن کے ان سخت ضوابط پر عمل کرنے کے لئے رضامند نظرنہیں آ رہی ہے۔کل دونوں ٹیموں کو سڈنی جانا ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق ہندوستانی ٹیم کے سینئر اہلکار کا کہنا ہےکہ پہلے 14 دن کے لئے دبئی میں کوارنٹائن ہونا اور پھر سڈنی میں 14 دن کے لئےکوارنٹائن ہونا، ان دونوں کے بعد یہ برسبین کا کوارنٹائن سخت نظر آ رہا ہے اور ٹیم اب دورہ کے آخر میں کورنٹائن نہیں ہونا چاہتی۔

Published: undefined

اس بیچ ایسی بھی خبریں ہیں کہ اگر کوینس لینڈ حکومت ہندوستانی ٹیم کے لئے سخت کوارنٹائن ضابطوں میں نرمی نہیں کرتی تو چوتھےاورآخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کی میزبانی نیوساؤتھ ویلس کے دارالحکومت سڈنی کو دی جا سکتی ہےاور اگر دونوں میں سےکچھ نہیں ہوا یعنی ضابطوں میں نرمی بھی نہیں کی اور جگہ بھی نہیں بدلی تو آخری ٹیسٹ میچ کے ہونے کے امکان کم ہو جائیں گے۔ہندستانی ٹیم کا واضح کہنا ہے کہ بار بار کا کوارنٹائن کھلاڑیوں کے ذہن اور کار کردگی دونوں کو متاثر کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined