آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی جہاں ایک طرف کئی کھلاڑیوں کے لیے بُرا خواب ثابت ہوا، وہیں دوسری طرف کئی کھلاڑٰیوں کی قسمت راتوں رات جاگ بھی گئی ہے۔ ملک کے مایہ ناز سینئر کھلاڑیوں کے علاوہ کئی ایسے گھریلو کھلاڑی ہیں جن پر فرنچائزی نے بے تحاشہ پیسے لگائے ہیں۔ اس فہرست میں سب سے خاص اور حیران کرنے والا نام 13 سالہ ویبھو سوریہ ونشی کا ہے، جسے راجستھان رائلس نے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔ اس بابت جب راجستھان رائلس کے ہیڈ کوچ راہل دراوڈ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’آئی پی ایل کا آنے والا سیزن 13 سالہ ویبھو سوریہ ونشی کو نکھارنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرا سکتا ہے۔‘‘
Published: undefined
آئی پی ایل کے ذریعہ جاری کردہ ایک ویڈیو میں راجستھان رائلس کے ہیڈ کوچ راہل دراوڈ بتاتے ہیں کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ اس (ویبھو) میں کافی ہنر ہے اور ہمیں لگا کہ اس کی صلاحیت کو نکھارنے کے لیے ہم اسے ایک اچھا ماحول فراہم کر سکتے ہیں۔ وہ ہمارے پاس ٹرائل کے لیے آیا تھا اور اسے دیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہوئی تھی۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ ویبھو سوریہ ونشی کا تعلق ریاست بہار کے سمستی پور ضلع سے ہے۔ وہ ابھی 8ویں درجہ کا طالب علم ہے۔ ویبھو نے آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کم عمر کھلاڑی بننے کا شرف حاصل کر لیا ہے۔
Published: undefined
آئی پی ایل میگا نیلامی میں ویبھو سوریہ ونشی کا بیس پرائز 30 لاکھ روپے تھا۔ اس کو خریدنے کے لیے دہلی کیپٹلز اور راجستھان رائلس نے بولی لگائی تھی، لیکن راجستھان نے ویبھو کو 1 کروڑ 10 لاکھ میں خرید لیا۔ کوچ دراوڈ کے بیان سے یہ واضح ہو گیا کہ ٹرائل کے وقت ہی راجستھان نے اس کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ ویبھو نے حال ہی میں چنئی میں آسٹریلیا انڈر-19 ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری اسکور کی تھی۔ اس نے 62 گیندوں میں 104 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی تھی۔ ساتھ ہی وہ سب سے کم عمر میں سنچری اسکور کرنے والا پہلا کھلاڑی بھی بن گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @RahulGandhi