کرکٹ

سنسنی خیز مقابلے میں ونڈیز نے ہندوستان کو چار رنز سے شکست دی

ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی بلے باز نصف سنچری اسکور نہ کرسکا، لیکن پاول اور نکولس پورن  کی اننگز نے میزبان ٹیم کو اونچے اسکور تک پہنچا دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ویسٹ انڈیز نے رومین پاول کے (32 گیندوں، 48 رنز) کے بعد جیسن ہولڈر (19/2) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت جمعرات کے روز پہلے ٹی-20 میچ میں ہندوستان کو چار رنز سے شکست دی۔

Published: undefined

ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 150 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 145 رنز بنا سکی۔اگرچہ کوئی بھی بلے باز ونڈیز کے لیے نصف سنچری اسکور نہ کرسکا، لیکن پاول اور نکولس پورن (34 گیندوں، 41 رنز) کی اننگز نے میزبان ٹیم کو اونچے اسکور تک پہنچا دیا۔ ہندوستان 15 اوور میں 113 رنز بنا کر ہدف کی طرف گامزن تھا، لیکن کیریبین ٹیم نے آخری پانچ اووروں میں پانچ وکٹیں لے کر اور صرف 32 رنز دے کر جیت حاصل کی۔

Published: undefined

ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کو پاور پلے میں ویسٹ انڈیز کے واحد اسپنر عقیل حسین کا سامنا کرنا پڑا۔ عقیل نے پہلے اوور میں صرف تین رنز دیے اور تیسرے اوور میں شبھمن گل (تین) کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ایشان کشن (چھ) بھی چھوٹے اسکور پر آؤٹ ہوئے، حالانکہ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے تلک ورما نے دو چھکوں سے اپنا کھاتہ کھولا اور پاور پلے میں ہندوستان کو 45 رنز تک پہنچا دیا۔

Published: undefined

تلک نے سوریہ کمار یادو کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 39 رنز جوڑے ، تاہم دونوں بلے باز 10 گیندوں کے اندر ہی پویلین لوٹ گئے۔ سوریہ کمار نے 21 گیندوں پر 21 جبکہ تلک نے 22 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔

Published: undefined

جب ہندوستان کو 12 گیندوں پر 21 رنز درکار تھے تو اکشر پٹیل (13) کی وکٹ سے میزبان ٹیم کی شکست تقریباً یقینی تھی۔ ارشدیپ سنگھ نے 19ویں اوور میں دو چوکے لگائے لیکن روماریو شیفرڈ نے آخری اوور میں صرف پانچ رنز دے کر ویسٹ انڈیز کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined