کراچی: ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے جمعہ کو کراچی میدان پر کھیلے گئے دوسرے ٹوئنٹی -20 میچ کے سپر اوور میں پاکستان کو 17 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے جس کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی چھ وکٹوں کے نقصان پر 132 رن ہی بنا سکی۔
جمعہ کو کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے بلے بازوں کی بہتر کارکردگی کی بدولت مقررہ اوور میں 4 وکٹوں پر 132 رنز کا اسکور بنایا۔
کپتان بسمہ 31 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہیں جبکہ جویریہ خان نے 26، ندا ڈار نے 25 اور عالیہ ریاض نے 23 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ابتدائی بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی 132 رنز ہی بنا سکی۔ایک موقع پر ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے تھے اور انہیں فتح کے لیے 27گیندوں پر 36 رنز درکار تھے تاہم اختتامی اوورز میں پاکستانی بالرز کی عمدہ بالنگ کے سبب وہ محض میچ ٹائی کر سکیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمین کیمبل 41، کیسیا نائٹ 32 اور دیندرا ڈوٹن 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
Published: undefined
مقابلہ برابر رہنے پر فیصلہ سپر اوور میں کرنے کا فیصلہ ہوا لیکن اس میں ڈوٹن نے تجربہ کار ثنا میر کے خلاف جارحانہ انداز اپنا کر میچ میں اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔انہوں نے 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 18 رنز بنائے اور پاکستان کو فتح کیلئے 19رنز کا ہدف ملا۔جواب میں پاکستان ابتدائی تین گیندوں پر ہی عالیہ ریاض اور ندا ڈار کی وکٹیں گنوا بیٹھا اور ویسٹ انڈیز نے میچ میں 17 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ویسٹ انڈیز خاتون ٹیم نے پاکستان کو 71 رنز سے شکست دے دی تھی۔اس طرح تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔
میچ ڈرا ہونے کے بعد میچ کا نتیجہ سپر اوور کے ذریعے کیا گیا جس میں مہمان ٹیم نے میزبان پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔سپر اوور میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈوٹن نے چھ گیند کھیل کر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستانی ٹیم کے دونوں بلے باز ندا ڈار اورعالیہ ریاض صرف ایک رن جوڑ کر آؤٹ ہو گئیں ۔ اس جیت کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے پاکستان پر 2-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined