گراس آئلٹ: کائل میئرز (ناٹ آؤٹ 126) اور کپتان کریگ بریتھویٹ (51) کی سنچری نے ویسٹ انڈیز کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کو 106 رن کی برتری دلائی۔ بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں 234 رن پر آؤٹ کرنے کے بعد کیریبیائی ٹیم نے پہلے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 67 رن بنائے تھے۔ دوسرے دن بریتھویٹ اور جان کیمبل نے 100 رن کی شراکت داری کرتے ہوئے میچ کو یہیں سے آگے بڑھایا۔
Published: undefined
شرف الاسلام نے کیمبل کو آؤٹ کرکے بنگلہ دیش کو پہلی کامیابی دلائی جنہوں نے چھ چوکوں کی مدد سے 78 گیندوں پر 45 رن بنائے تھے۔ کپتان بریتھویٹ بھی نصف سنچری مکمل کرتے ہی 51 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 107 گیندوں کی اننگز میں سات چوکے لگائے۔
Published: undefined
اس کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز نے ریمن ریفر (22) اور نکرومہ بونر (0) کا وکٹ بھی گنوا دیا، لیکن کائل میئرز اور جرمین بلیک ووڈ نے اننگز کو سنبھالنے کے لیے 116 رن کی شراکت داری قائم کی۔ آؤٹ ہونے سے قبل بلیک ووڈ نے 121 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 40 رن بنائے اور ٹیم کے اسکور کو 248 تک لے گئے۔
Published: undefined
اس کے بعد میئرز نے وکٹ کیپر جوشوا ڈی سلوا کے ساتھ اننگز کی قیادت کی اور دن کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 340/5 رن بنائے۔ اس دوران میئرز نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔ اس وقت میئرز 180 گیندوں پر 15 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 126 رن بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں جب کہ ڈی سلوا 26 رن بناکر کھیل رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined