ویسٹ انڈیز نے ہندستان کو ایک روزہ میچ کے دوسرے مقابلے میں چھہ وکٹ سے شکست دے دی ۔ خراب بلے بازی کی وجہ سے ہندوستان کو شکست ہوئی ۔ویسٹ انڈیز نے 4وکٹ کے نقصان پر ہندوستان کی جانب سے دیا گیا ہدف حاصل کر لیا۔
Published: undefined
اوپنر ایشان کشن (55) کی نصف سنچری کے باوجود ہندوستانی ٹیم ہفتہ کو دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے سامنے صرف 182 رن کا ہدف رکھ سکی۔ تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں ہندوستانی ٹیم 40.5 اوور میں 181 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گڈاکیش موتی اور روماریو شیفرڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ الزاری جوزف نے دو جبکہ جیڈن سیلز اور یانک کریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Published: undefined
ہندوستان نے روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے تجربے کے بغیر اس میچ میں جانے کا فیصلہ کیا۔ روہت کی غیر موجودگی میں شبھمن گل اور ایشان کشن اننگز کا آغاز کرنے اترے۔ اس جوڑی نے پہلے پاور پلے میں سمجھ بوجھ کے ساتھ کھیلا اور ہندوستان نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 10 اوور میں 49 رنز جوڑے۔
گل کشن نے پہلی وکٹ کے لیے اچھی شراکت داری کی اور اپنی اننگز کا پہلا بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں گل گڈاکیش موتی کا شکار بنے۔ گیل نے 49 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 34 رن بنائے اور ان کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹوں کا گرنا شروع ہو گیا۔
Published: undefined
دو میچوں کی اپنی دوسری نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد کشن 55 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ مڈل آرڈر کے بلے باز اوپننگ جوڑی جیسا تحمل نہ دکھا سکے جس کا فائدہ ویسٹ انڈیز کو ہوا۔ کشن کو آؤٹ کرنے کے بعد روماریو شیفرڈ نے اکشر پٹیل (ایک) کا شکار کیا جبکہ ہاردک پانڈیا سات رن بنانے کے بعد جےڈن سیلز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
Published: undefined
سنجو سیمسن (نو) کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہندوستان کی آدھی ٹیم 113 رن پر پویلین لوٹ گئی۔ سوریہ کمار یادو نے رویندر جڈیجہ کے ساتھ مل کر ہندوستانی اننگز کو کچھ دیر کے لیے سنبھالا، تاہم موتی نے سوریہ کمار کو آؤٹ کرکے ہندوستان کی واپسی کی تمام امیدیں ختم کردیں۔ اس سے قبل جڈیجہ بھی شیفرڈ کا شکار ہو چکے تھے۔ سوریہ کمار نے 25 گیندوں پر 24 رن بنائے جب کہ جدیجہ صرف 10 رن بنا سکے۔
Published: undefined
ہندستان نے اپنا ساتواں وکٹ سوریہ کمار کی صورت میں 148 رن پر گنوایا جس کے بعد ونڈیز کو مہمان ٹیم کی اننگز ختم کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ جوزف نے شاردول ٹھاکر (16) اور عمران ملک (0) کو آؤٹ کیا، جبکہ مکیش کمار (چھ) موتی کا شکار ہوئے۔ کلدیپ یادو 23 گیندوں پر آٹھ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined