راولپنڈی: سیکورٹی وجوہات کے سبب نیوزی لینڈ کے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے ایک دن بعد، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے سبھی کو اس سے باہر نکل کر آگے کے بارے میں سوچنے کے لئے کہا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جمعہ کو میچ شروع ہونے سے قبل پاکستان میں موجود تھی اور تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے علاوہ پانچ میچوں کی ٹی- 20 انٹرنیشنل سیریز کی تیاری کر رہی تھی۔ نیوزی لینڈ نے میچ شروع ہونے سے چند منٹ قبل دورے کی منسوخی کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا۔
Published: undefined
کریک انفو کو اطلاع ملی ہے کہ ایک وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ ذہن بنا چکا تھا کہ باضابطہ طور پر نیوزی لینڈ کے اس فیصلے کی مخالفت کرنی ہے، لیکن پھر بعد میں یہ فیصلہ کیا کہ ان کے پاس ایسا کرنے کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ ان کی حکومت اور سیکورٹی ایجنسی سے ملی اطلاعات کے بعد کیا تھا۔
Published: undefined
رمیز راجہ کی جانب سے پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ’’جو کچھ بھی ہوا وہ پاکستان کرکٹ کے لیے بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔ لیکن ایک چیز جو ہمیں مضبوط بناتی ہے وہ یہ ہے کہ اس طرح کے حالات ماضی میں بھی ہمارے سامنے آئے تھے اور پھر ہم نے ان پر قابو پاتے ہوئے آگے کی جانب دیکھا‘‘۔
Published: undefined
راجہ نے کہا ’’میں اپنے تمام کرکٹ شائقین سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس مشکل صورتحال میں بھی ہمارے ساتھ رہیں، آپ کا تعاون ہمیں ورلڈ کپ میں طاقت دے گا۔ میں اپنے کھلاڑیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اپنا غصہ میدان میں نکالیں اور یہی ہمارے درد کی دوا ہوگی۔ اگر آپ دنیا کی بہترین ٹیم بن جائیں گے تو ہر کوئی آپ کے ملک میں آنے اور کھیلنے کے لیے قطار میں کھڑا ہوگا۔ میں امید کروں گا کہ سبھی لوگ اس سے سبق لیں گے اور آگے کی جانب دیکھیں، مایوس نہ ہوں‘‘۔
Published: undefined
اس وقت جو پاکستان کرکٹ کے حالات ہیں وہ یہ ہیں کہ پی سی بی کو اس بات کا خوف نہیں کہ اب ہر ملک ان کے یہاں آکر کھیلنے سے پرہیز کرسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو مالی طور پر بڑا نقصان کا خدشہ پریشان کر رہا ہے اور ساتھ ہی ورلڈ کپ سے قبل ان کی تیاریوں کو بھی دھچکا لگا ہے۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف کھیلنے کے لیے کل 12 ٹی- 20 انٹرنیشنل کھیلنا تھے۔ لیکن کیریبیائی سرزمین پر ان تیاریوں پر پہلے بارش نے پانی پھیرا اور اب نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کرکے ایک اور دھچکا دیا ہے۔ یہی نہیں، انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) بھی دورہ پاکستان پر نظر ثانی کر رہا ہے اور جلد ہی کوئی فیصلہ لینے والا ہے۔
Published: undefined
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ’’ہم جانتے ہیں کہ ان حالات پر کیسے قابو پانا ہے اور بہت جلد اس صورتحال سے باہر نکل آئیں گے۔ ہمیں خود پر اور اپنی گھریلو کرکٹ پر یقین ہے اور ابھی بھی ہم ایک عظیم ٹیم بن کر ابھر سکتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’میں سمجھ سکتا ہوں کہ اس وقت پاکستانی ٹیم پر بہت زیادہ دباؤ ہے، لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم اس کا مضبوطی سے سامنا کریں گے اور جلد ہی ہم آپ کے سامنے ایک اچھی خبر لائیں گے۔ ہم اپنے مداحوں سے امید کرتے ہیں کہ وہ ان حالات میں بھی ہمارے ساتھ کھڑے رہیں ۔ یہ وقت سخت محنت کرنے کا اور دنیا کی بہترین ٹیم بنے کا ہے تاکہ ہم ان چیلنجوں پر آسانی سے قابو پا سکیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز