کرکٹ

ہمیں ہر شعبہ میں بہتری کی ضرورت ہے: شکیب

شکیب نے میچ کے بعد کہا کہ اس ٹیسٹ کو اگر دیکھا جائے تو ہم نے ڈرنک بریک، لنچ بریک یا بارش سے عین قبل وکٹ گنوایا، اگر ہم نے یہ وکٹ نہ گنوائے ہوتے تو حالات مختلف ہوتے۔

شکیب الحسن، تصویر آئی اے این ایس
شکیب الحسن، تصویر آئی اے این ایس 

سینٹ لوشیا: بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سینٹ لوشیا ٹیسٹ میں میچ جیتنے کے لیے خاطرخواہ کوشش نہیں کی۔ اس میچ کے چوتھے دن ہی ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے تیسرے دن اپنے چھ وکٹ گنوائے تھے لیکن ان کے پاس باعزت ہدف دینے کا پورا موقع تھا۔ لیکن ایسا نہیں ہوا اور بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے ہی گھنٹے میں آل آؤٹ ہو گئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے اس ٹیسٹ سیریز کو2-0 سے جیت لیا۔

Published: undefined

شکیب نے میچ کے بعد کہا کہ "اس ٹیسٹ کو اگر دیکھا جائے تو ہم نے ڈرنک بریک، لنچ بریک یا بارش سے عین قبل وکٹ گنوایا، اگر ہم نے یہ وکٹ نہ گنوائے ہوتے تو حالات مختلف ہوتے۔ یہاں پورامعاملہ یہ تھا کہ آپ میچ کے حالات کے تئیں کتنے بیدارہیں۔ میچ میں جیتنے کی کوشش کرنے یا اسے مثبت انداز میں آگے بڑھانے کے لئے جس طرح کے کردارکی ضرورت ہوتی ہے، اس میں ہم کافی پیچھے تھے۔"

Published: undefined

شکیب کا خیال ہے کہ دسمبر میں ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والی سیریز سے پہلے ٹیسٹ کھلاڑیوں کو اپنے کھیل پر کام کرنا چاہیے۔ بنگلہ دیش اس ہفتے کے آخر میں اپنے ٹی ٹوئنٹی سیزن میں داخل ہو گا جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک چلے گا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد سے قبل ایشیا کپ اور نیوزی لینڈ میں ایک سہ فریقی سیریز کا حصہ ہوں گے۔

Published: undefined

شکیب نے کہا، "ہمیں ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے ہر شعبے میں بہتری لانی ہوگی۔ اگلا ٹیسٹ کھیلنے سے پہلے ہمارے پاس کافی وقت ہے۔ جو لوگ ٹیسٹ کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اس دوران خود کو بہتر بنا سکتے ہیں۔" انہوں نے زوردے کرکہا، "اگر ہم سبھی اور باہر کے کچھ کھلاڑی اس تناظر میں مل کر منصوبہ بندی کر سکتے ہیں تو ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ ورنہ اگر ہم اسی طرح کھیلتے رہے تو ہم بہت زیادہ تبدیلیوں کی توقع نہیں کر سکتے۔" ہمیں بہت سے پہلوؤں میں تبدیلیاں لانی ہوں گی۔"

Published: undefined

شکیب کا ماننا ہے کہ اعتماد حاصل کرنے کے لیے ٹیم کو گھر پر باقاعدگی سے میچ ہارنا بند کرنا ہوگا۔ بنگلہ دیش مسلسل تین ٹیسٹ سیریز ہار چکا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اس سیریز میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، "کوئی بھی ٹیم بیرون ملک دوروں پر زیادہ تر انڈر ڈاگ ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر نیوزی لینڈ کو لے لیجیے، وہ بیرون ملک میں ہار رہے ہیں۔ انگلینڈ ویسٹ انڈیز میں ہار گیا۔ آسٹریلیا بیرون ملک کھیل رہا ہوتا ہےتو وہاں ہار جاتا ہے۔ ہندوستان کے لئے بھی ایسا ہی ہے۔ ہندوستان میں بھی ٹیمیں ہارتی ہیں۔ اس لئے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم گھر پر نہ ہاریں یا تو ہم میچ جیتیں یا ڈرا کریں۔ یہ بہتری ہماری مدد اس وقت کرے گی جب ہم بیرون ملک کھیل رہے ہوں گے۔ شاید ہم اس وقت بھی نہ جیت سکیں، لیکن ہم ٹکر تو دیں گے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined