کرکٹ

ہمارے پاس اصلی ’مسٹر بین‘ تو نہیں لیکن کرکٹ کا ’اصل جذبہ‘ ضرور ہے، شہباز شریف کا زمبابوے کے صدر کو جواب

زمبابوے کی پاکستان کے خلاف شاندار فتح کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان زبانی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے زمبابوے کے صدر کے طنز کا اسی انداز میں جواب دیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: زمبابوے کی پاکستان کے خلاف شاندار فتح کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان زبانی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے زمبابوے کے صدر کے طنز کا اسی انداز میں جواب دیا ہے۔ خیال رہے کہ ٹی-20 کرکٹ عالم ی کپ میں زمبابوے نے ’سُپر 12‘ کے سنسنی خیز مقابلہ میں پاکستان کو ایک رن سے شکست دے دی۔ جس کے بعد زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں پاکستان کا مذاق اڑایا تھا، پاک وزیر اعظم نے اسی کا جواب دیا ہے۔

Published: undefined

گزشتہ روز زمبابوے کے صدر ایمرسن ڈمبڈزو نانگاگوا نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف جیت کی مبارکباد دی تھی اور یہ بھی تحریر کیا تھا کہ ’آئندہ اصلی مسٹر بین کو بھیجیں! دراصل، صدر ایمرسن نے پاکستانی کامیڈین آصف محمد کے حوالہ سے طنز کیا تھا جو مسٹر بین کی نقل کرتے ہیں۔ 2016 میں انہوں نے زمبابوے کا سفر کیا تھا اور مسٹر بین کی نقل کر کے لوگوں کو محظوظ کیا۔ ان پر لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے اور زمبابوے کے لوگ اس واقعہ کو کبھی فراموش نہیں کر پاتے۔

Published: undefined

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے زمبابوے کے صدر ایمرسن ڈمبڈزو نانگاگوا کو پاکستان سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر جواب دیتے ہوئے لکھا ’’ہمارے پاس اصلی مسٹر بین نہیں لیکن ہمارے پاس اصل کرکٹ کا جذبہ ضرور ہے۔‘‘ وزیر اعظم شہباز شریف نے خوشگوار انداز میں مزید لکھا کہ ’ہم پاکستانیوں کو واپسی کرنے کی مزاحیہ عادت ہے۔‘ انہوں نے زمبابوے کے صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ آپ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

زمبابوے کے ہاتھوں ایک رن سے شکست ملنے کے بعد پاکستان کی قومی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined