نئی دہلی: ٹیسٹ کرکٹ میں 10000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز اور سابق ہندوستانی کرکٹر سنیل گواسکر نے ٹیم انڈیا کے اوپنر روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی طرح جارحانہ اوپنر بننا چاہتے تھے۔ 2015 کے شروع سے روہت کی 97 ون ڈے اننگز میں اوسط 62.36 اور اسٹرائک ریٹ 95.44 ہے۔ اس دوران انہوں نے 24 سنچریاں اسکور کیں۔ وہ واحد بلے باز ہیں جنہوں نے ون ڈے فارمیٹ میں تین ڈبل سنچری اسکور کیں۔ آخری ہوم سیزن میں روہت ٹیسٹ کرکٹ میں کھیلے جہاں انہوں نے پانچ میچوں میں تین سنچریاں بنائیں۔ انہوں نے گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ میں پانچ سنچری اسکور کیں۔
Published: undefined
گواسکر نے ون ڈے اوپنر کی حیثیت سے کامیاب کیریئر حاصل کیا ہے۔ ان کی 108 میچوں میں اوسط 35.13 ہے اور اسٹرائک ریٹ 62.26 ہے۔ گواسکر نے انڈیا ٹو ڈے ای کونکلئیو میں کہا کہ جس طرح آپ روہت کو ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھتے ہیں اور وہ پہلے اوور سے ہی رنوں کی برسات کرنا شروع کر دیتے ہیں، اسی طرح میں کھیلنا چاہتا تھا۔ میں صورت حال اور یقینی طور پر اپنی اہلیت پر اعتماد کے فقدان کی وجہ سے ایسا نہیں کرسکا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ لیکن جب میں اگلی نسل کو یہ کرتے ہوئے دیکھتا ہوں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ مجھے اگلی نسل کو دیکھنا اچھا لگتا ہے کیونکہ وہاں آپ نے ترقی دیکھی ہے۔ آپ نے دیکھا کہ وہ اگلی نسل کے لئے رفتار قائم کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حال ہی میں روہت کو ملک کا اعلی ترین کھیل ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والے روہت ہندوستان کے چوتھے کرکٹر ہوں گے۔ ان سے پہلے سچن تندولکر، مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی کو یہ ایوارڈ ملا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز