کرکٹ

ون ڈے رینکنگ میں وراٹ چوٹی پر برقرار

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بدھ کے روز جاری ون ڈے رینکنگ میں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کا سرفہرست مقام اور نائب کپتان روہت شرما کا تیسرا مقام برقرار ہے

وراٹ کوہلی، تصویر یو این آئی
وراٹ کوہلی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بدھ کے روز جاری ون ڈے رینکنگ میں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کا سرفہرست مقام اور نائب کپتان روہت شرما کا تیسرا مقام برقرار ہے۔ جبکہ گیندبازی کی رینکنگ میں ہندوستان کے تجربہ کا ر تیز گیندباز جسپریت بمراہ پھسل کر چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستان نے حال ہی میں انگلینڈ کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 2۔1 سے شکست دی تھی۔

Published: undefined

رینکنگ میں ہندوستان کے تیز گیندباز بھوونیشور کمار کو کافی فائدہ ہوا اور وہ ستمبر 2017 کے بعد سے اپنے کیریئر کی بہترین 11 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ بھونیشور نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار گیندبازی کی اور چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Published: undefined

انگلینڈ کے اسٹار سلامی بلے باز جانی بیرسٹو شاندار بلے بازی کے باوجود رینکنگ میں پھسل کر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ون ڈے آل راونڈر رینکنگ کی فہرست میں تجربہ کار ہندوستان کے اسپنر رویندر جڈیجہ نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ جڈیجہ انجری کے سبب سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined