ممبئی: اسٹار ہندوستانی بلے باز روہت شرما گریٹر ون ہارن رائنو یا انڈین رائنو کے تحفظ کےلئے آگے آئے ہیں۔ وہ ڈبلیوڈبلیویف اور اینیمل پلانٹ کے ساتھ مل کر ’روہت 4 رائنو ‘مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ روہت شرما نے 22 ستمبر کو ’ورلڈ رائنو ڈے‘ منانے کے لئے اینیمل پلانٹ پر شروع کی گئی مہم میں گینڈوں کی 22 کمزور نسلوں کو بچانے کے لئے اپنا تعاون دینے کا عہد کیا ہے۔
Published: 04 Sep 2019, 11:10 PM IST
دنیا میں تقریبا 3500 گینڈوں میں سے 82 فیصد ہندوستان میں پائے جاتے ہیں۔ کبھی سندھ، گنگا اور برہمپوتر دریا میں بڑی تعداد میں ملنے والا یہ جانور اب صرف آسام، مغربی بنگال، بہار اور اترپردیش کے کچھ ہی مقامات پر پایا جاتا ہے۔
Published: 04 Sep 2019, 11:10 PM IST
ہندوستان کے نائب کپتان روہت شرما ڈبلیوڈبلیویف انڈیا اور اینيمل پلینیٹ کے ساتھ مل کر گینڈوں کے تحفظ کے بارے میں بتانے کے لئے 'روہت 4 رائنوج' مہم سے جڑے ہیں۔ یہ مہم 22 ستمبر کو 'ورلڈ رائنو ڈے' کے لیے اینيمل پلینیٹ پر لانچ کیا جائے گا۔روہت شرما 2018 میں رائنو کےتحفظ کے لئے ڈبلیوڈبلیویف انڈیا میں اس کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر شامل ہوئے تھے۔
Published: 04 Sep 2019, 11:10 PM IST
روہت نے گینڈوں کے تحفظ سے متعلق مہم کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا، '' ہمارا فرض ہے کہ ہمیں جانوروں کی دوسری نسلوں کو بھی بچانے کی کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا، '' مستقبل ہمارے ہاتھوں میں ہے اور ہمیں اس بات کو یقین بنانے کے لئے سب کچھ کرنا چاہئے کہ ہمارے بچے دنیا کے حیاتیاتی تنوع کا لطف اٹھا سکیں۔
Published: 04 Sep 2019, 11:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Sep 2019, 11:10 PM IST