وراٹ کوہلی ٹسٹ کرکٹ میں پانچ یا اس سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراونڈ پر سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹسٹ کے پہلے دن انہوں نے آوٹ ہوئے بغیر156 رن کی اننگ کے دوران ایسا کیا۔
کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف20 جون 2011 کو اپنے ٹسٹ کیریر کا آغاز کرنے والے وراٹ کوہلی نے پانچ ہزار رن بنانے میں چھ سال اور165 دن کا وقت لیا۔ وہ ایسا کرنے والے ہندوستان کے11 ویں اور کل ملاکر94ویں بلے باز بنے۔
ہندوستانی کپتان نے اپنی 105 ویں اننگ کے دوران ایسا کیا اور ہندوستان کے لئے چوتھے سب سے کم اننگوں اور کل ملاکر مشترکہ طور پر14ویں سب سے کم اننگوں میں پانچ ہزار رن بنانے والے بنے۔
آسریلیا کے ڈان بریڈمین ٹسٹ کرکٹ میں سب سے کم اننگوں میں پانچ ہزار رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے ایسا اپنے 36ویں ٹسٹ کی56 ویں اننگ کے دوران کیا تھا۔ کل ملاکرڈان بریڈ مین نے جو 52 ٹسٹ کھیلے انکی80 اننگوں میں99.94 رن کی اوسط کے ساتھ6996 رن بنائے تھے جس میں29 سنچریاں اور13 نصف سنچریاں شامل تھیں۔
ہندوستان کے لئے سب سے کم اننگوں میں پانچ ہزار رن بنانے کو ریکارڈ سنیل گواسکر کے پاس ہے جنہوں نے ا یسا اپنے 52 ویں ٹسٹ کی95 ویں اننگ کے دوران کیا تھا۔ کل ملاکرسنیل گواسکرنے جو 125 ٹسٹ کھیلے انکی214 اننگوں میں51.12 رن کی اوسط کے ساتھ10122رن بنائے تھے جس میں34 سنچریاں اور45 نصف سنچریاں شامل تھیں۔
وریندر سہواگ نے پانچ ہزار رن بنانے میں59 ٹسٹ میچوں کی99 اننگوں میں بلے بازی کی۔ کل ملاکروریندر سہواگ نے جو 104 ٹسٹ کھیلے انکی180 اننگوں میں49.34 رن کی اوسط کے ساتھ8586رن بنائے تھے جس میں23 سنچریاں اور32 نصف سنچریاں شامل تھیں۔
ٹسٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے سچن تنددلکر نے اپنے67 ویں ٹسٹ کی103 ویں اننگ کے دوران پانچ ہزار رن بنائے۔ کل ملاکرانہوں نے جو 200 ٹسٹ کھیلے انکی329 اننگوں میں53.78 رن کی اوسط کے ساتھ15921رن بنائے تھے جس میں51 سنچریاں اور68 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ان سے زیادہ سنچریاں کوئی اور کھلاڑی ٹسٹ کرکٹ میں نہیں بنا سکا ہے۔
وراٹ کوہلی ٹسٹ کرکٹ میں 20 سنچریاں بنانے والے ہندوستان کے چھٹے اور کل ملاکر44 ویں بلے باز بنے۔ وہ آسڑیلیا کے ڈان بریڈمین (55 اننگیں)،ہندوستان کے سنیل گواسکر(93 اننگیں)، آسڑیلیا کے متھیو ہیڈن (95 اننگیں) اور اسٹیون اسمتھ(99 اننگیں) کے بعد پانچویں سب سے جلدی 20 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined