کرکٹ

ویراٹ کوہلی نے رقم کی تاریخ، انٹرنیشنل کرکٹ میں پورے کیے تیز ترین 25 ہزار رنز

دہلی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے دوران کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ ویراٹ کوہلی نے دوسری اننگز کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 25000 رنز مکمل کر لیے۔

<div class="paragraphs"><p>ویراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ویراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی جب بھی کرکٹ کے میدان میں قدم رکھتے ہیں تو کوئی نہ کوئی ریکارڈ اپنے نام کر لیتے ہیں۔ دہلی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے دوران کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ ویراٹ کوہلی نے دوسری اننگز کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 25000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ ویراٹ ایسا کرنے والے ہندوستان کے دوسرے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔

Published: undefined

وراٹ کوہلی نے تیز ترین 25 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 25000 رنز سب سے کم 549 اننگز میں 53.7 کی اوسط سے مکمل کیے ہیں۔ بتا دیں کہ اپنی دوسری اننگز میں ویراٹ نے 31 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔ کوہلی جو اچھی بلے بازی کر رہے تھے، انہیں ٹوڈ مرفی نے اسٹمپ آؤٹ کر دیا۔

Published: undefined

کنگ کوہلی نے اتوار کو دارالحکومت دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہندوستان کی دوسری اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ ہندوستان کی دوسری اننگز کے 12ویں اوور میں، کوہلی نے ناتھن لیون کے اوور کی پہلی گیند پر لانگ آن کی طرف چوکا لگا کر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 25,000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے تیز ترین کھلاڑی بن گئے۔

Published: undefined

ویراٹ کوہلی 25000 رنز مکمل کرنے والے ہندوستان کے دوسرے بلے باز ہیں۔ اس سے قبل صرف سچن تندولکر جنہیں کرکٹ کا ’بھگوان‘ کہا جاتا ہے، یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ سچن نے بین الاقوامی کرکٹ میں 782 اننگز میں 48.5 کی اوسط سے 34357 رنز بنائے ہیں۔ سچن اور ویراٹ کے علاوہ دنیا کے دیگر بلے بازوں میں سری لنکا کے کمار سنگکارا، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ، سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں 25000 رنز کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined