کرکٹ

روہت شرما کو ونڈے ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان، وراٹ رہیں گے ٹیسٹ کپتان!

بی سی سی آئی اب ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی میں بڑے بدلاؤ کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی کپ میں ہندوستان کی شکست کے بعد بی سی سی آئی روہت شرما کو ونڈے اور ٹی-20 کا کپتان بنا سکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی فائل تصویر

ہندوستانی ٹیم کے عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل میں ہار کر باہر ہونے کے بعد سے اس بات پر بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا ہندوستانی ٹیم کپتان وراٹ کوہلی اور روہت شرما پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔ ٹﷺرنامنٹ میں ٹیم کا اسکور کارڈ اس بات کی تصدیق کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اس کے ساتھ ہی دونوں میں کپتانی کی تقسیم پر بھی غور کر سکتی ہے۔

Published: undefined

آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے بورڈ کے ایک افسر نے کہا کہ آئندہ سیریز سے پہلے بورڈ اس پر غور کرے گا کہ کیا روہت کو ونڈے ٹیم کا کپتان بنایا جائے اور کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں۔ افسر نے کہا کہ ’’روہت کے لیے 50 اوور کے فارمٹ میں کپتانی کی ذمہ داری سنبھالنے کا یہ صحیح وقت ہوگا۔ موجودہ کپتان اور مینجمنٹ کو بے پناہ حمایت حاصل ہے، اگلے عالمی کپ کے لیے منصوبہ بنانے کا یہ صحیح وقت ہے اور اس کے لیے موجودہ خیالات اور منصوبوں کو نئے سرے سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم سبھی جانتے ہیں کہ کچھ معاملوں کو ایک نئے نظریہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ روہت کپتانی کے لیے صحیح متبادل ہوں گے۔‘‘

Published: undefined

حالانکہ اس افسر کے مطابق عالمی کپ کے بعد سب سے بڑا ایشو کوہلی اور روہت کے درمیان پیدا رنجش سے متعلق افسواہ ہے۔ سی او اے کی موجودگی میں کوچ روی شاستری، کوہلی اور چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں ان سبھی ایشوز پر بات کی جائے گی۔

Published: undefined

افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’’آپ جانتے ہیں کہ ونود رائے (سی او اے چیف) پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ایک میٹنگ ہوگی جس میں ٹیم کی کارکردگی کا تجزیہ ہوگا۔ تجزیہ کے دوران ان افواہوں کی تہہ تک جانا ضروری ہے۔‘‘ جب کہ رائے نے دعویٰ کیا ہے کہ میٹنگ کے دوران ٹیم کی کارکردگی پر بات ہوگی اور کئی دیگر ایشوز بھی ہیں جن پر فوری دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined