کرکٹ

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے کورونا کے خلاف لڑائی میں دیا دو کروڑ روپے کا عطیہ

وراٹ کوہلی نے کہا کہ ہندوستان کے لئے چیزیں بہت مشکل ہیں، کیونکہ ہم وبا سے لڑ رہے ہیں۔ سچ میں اپنے ملک کو اس طرح سے جوجھتے ہوئے دیکھنا کافی تکلیف دہ ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما نے کورونا وبا کے خلاف جنگ میں دو کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ دونوں نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں سماجی خدمت کی تنظیم کیٹو کے ساتھ جڑنے اور ہندوستان کی کورونا کے خلاف لڑائی میں مدد کرنے کے لئے رقم جمع کرنے والی مہم میں دو کروڑ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

Published: undefined

وراٹ کوہلی نے کہا کہ ہندوستان کے لئے چیزیں بہت مشکل ہیں، کیونکہ ہم وبا سے لڑ رہے ہیں۔ سچ میں اپنے ملک کو اس طرح سے جوجھتے ہوئے دیکھنا کافی تکلیف دہ ہے۔ ہم ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جو ہمارے لئے شب و روز لڑتے رہے۔ ان کی لگن قابل ستائش ہے، لیکن اب ہمارے تعاون کی ضرورت ہے اور ہمیں ان کے حق میں کھڑا ہونا چاہیے، اس لئے انوشکا اور میں نے کیٹو پر ایک فنڈ ریزر مہم شروع کی ہے، جس کے تحت جمع ہوا فنڈ اے سی ٹی گرانٹس میں جائے گا۔

Published: undefined

وراٹ کوہلی نے مزید کہا کہ ہم آپ تمام سے اس پہل میں شامل ہونے اور عطیہ دینے کی درخواست کرتے ہیں۔ چھوٹی سی مدد بھی اہم ہوتی ہے۔ ہمارے اہل خانہ، دوستو اور مداحوں کے لئے یہ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہونے کا وقت ہے۔ ہم مل کر اس وبا کو ہرائیں گے، ہم اس جنگ میں جیت سکتے ہیں اورہم اس جنگ میں ایک ساتھ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined