اینٹيگا: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی بلے بازی میں نئے نئے ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد اب بطور کپتان مہندر سنگھ دھونی کے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے سے صرف ایک جیت دور ہیں۔
Published: 21 Aug 2019, 9:10 PM IST
ہندوستانی ٹیم نے دھونی کی کپتانی میں 60 ٹیسٹ میچوں میں 27 میچ جیتے ہیں جبکہ وراٹ کی قیادت میں ٹیم نے 46 میچوں میں 26 مقابلے جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ وراٹ بطور کپتان دھونی کے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے سے محض ایک جیت دور ہیں۔
Published: 21 Aug 2019, 9:10 PM IST
ہندوستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 22 اگست سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔ اگر ہندوستان اس میچ کو جیت لیتا ہے تو وراٹ دھونی کے کپتان رہتے ہوئے 27 ٹیسٹ میچ جیتنے کا ریکارڈ برابر کر لیں گے۔
Published: 21 Aug 2019, 9:10 PM IST
گزشتہ سال وراٹ کی کپتانی میں ہندوستان نے افغانستان کے ساتھ واحد ٹیسٹ جیتا تھا جبکہ اسے انگلینڈ سے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔
Published: 21 Aug 2019, 9:10 PM IST
دھونی اور وراٹ کے بعد سابق کپتان سوربھ گانگولی 49 میچوں میں 21 ٹیسٹ جیت کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ کے نام بطور کپتان سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتنے کا عالمی ریکارڈ ہے۔اسمتھ کی کپتانی میں جنوبی افریقہ نے 109 میچوں میں 53 ٹیسٹ میچ جیتے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے رکی پوٹگ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
Published: 21 Aug 2019, 9:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Aug 2019, 9:10 PM IST