نئی دہلی: اوپنر اور کپتان روی کمار سمرتھ (192) اور دیودت پڈیکل (101) کی شاندار سنچری اننگز اور فاسٹ بولر رونیت مورے کی خطرناک گیند بازی کی بدولت کرناٹک، کیرالہ کو وجے ہزارے ٹرافی کے پیر کو دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں 80 رن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
Published: undefined
کرناٹک نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوور میں تین وکٹ پر 338 رنز بنائے۔ جواب میں کیرالہ کی ٹیم 43.4 اوور میں 258 رنز بناکر آل آؤٹ ہو گئی۔ کپتان روی کمار سمرتھ نے طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے 158 گیندوں میں 22 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 192 رن بنائے، جبکہ نوجوان بلے باز دیودت پاڈیکل نے 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔
Published: undefined
سمرتھ اور پڈیکال کے مابین پہلے وکٹ کے لئے 249 رنز کی عمدہ اور اہم شراکت ہوئی، جس نے ٹیم کا بڑا اسکور یقینی کیا۔ بولنگ کے محاذ پر رونت مور نے خطرناک گیند بازی کی۔ انہوں نے نو اوورز میں 36 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کیے۔ شرییس گوپال اور کرشنپا گوتم نے دو دو اور پرسدھ کرشنا کو ایک وکٹ ملا۔
Published: undefined
کیرالہ کی طرف سے مڈل آرڈر بیٹسمین واتھسل گووند نے سب سے زیادہ 92 رنز بنائے، جنہوں نے 96 گیندوں پر 92 رنز کی اننگز میں چھ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ ان کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز محمد اظہرالدین نے تیز ترین اننگ کھیلی۔ اظہرالدین نے 34 گیندوں پر پانچ چکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ گیند بازی میں صرف این پی باسل کےعلاوہ دیگرتمام گیند باز بے بس نظر آئے۔ باسل نے آٹھ اوورز میں 57 رن پر تین وکٹ حاصل کیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined