آسٹریلیا کے اہم بلے باز عثمان خواجہ کا ویزا ہندوستانی دورہ کے لیے منظور ہو گیا ہے۔ جمعرات کی صبح وہ ہندوستان کے لیے روانہ ہوئے۔ ناگپور میں 9 فروری سے شروع ہونے والی چار میچوں کی بارڈر-گواسکر ٹیسٹ سیریز کے لیے وہ ہندوستان پہنچ رہے ہیں۔ گزشتہ 12 مہینوں میں آسٹریلیا کے سب سے شاندار بلے باز رہے عثمان خواجہ کو ہندوستان پہنچنے کے لیے اب تک ویزا نہیں ملا تھا، لیکن اب منظوری مل گئی ہے۔ وہ ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ جڑنے کے لیے جمعرات کی صبح آسٹریلیا سے ہندوستان کے لیے روانہ ہوئے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ عثمان خواجہ کی پیدائش پاکستان میں ہوئی تھی، لیکن کم عمری میں ہی وہ آسٹریلیا چلے گئے تھے۔ انھوں نے جمعرات کی صبح ہندی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کر جلد ہندوستان پہنچنے کی جانکاری دی۔ انھوں نے لکھا ’’انڈیا، میں آ رہا ہوں۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ عثمان خواجہ سلامی بلے باز ہیں اور انھیں گزشتہ دنوں ہی 2022 کے لیے آسٹریلیا کے مینس ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا تاج ملا تھا۔ بدھ کے روز وہ بنگلورو کے لیے پرواز نہیں کر پائے تھے کیونکہ ویزا کے لیے منظوری نہیں ملی تھی۔ ان کا پاسپورٹ اور ویزا ہندوستانی ہائی کمیشن کے ذریعہ نہیں دیا گیا تھا۔ خواجہ نے اس وقت بھی سوشل میڈیا پر ایک ’میم‘ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا ’’میں اپنے ہندوستانی ویزا کا انتظار کر رہا ہوں۔‘‘
Published: undefined
کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو نے عثمان خواجہ کے ویزا سے متعلق بتایا تھا کہ کاغذی کارروائی بدھ کی شب ہوئی اور 36 سالہ کھلاڑی خواجہ نے جمعرات کو پرواز بھری۔ خواجہ بنگلورو میں اپنی ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ جڑیں گے جہاں وہ پیر تک الور میں ٹریننگ لیں گے۔ اس کے بعد جامتھا میں وِدربھ کرکٹ ایسو سی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ کے لیے ناگپور جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز