کرکٹ

امریکہ نے سپر اوور میں پاکستان کو شکست دی، ابھی تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ

سپر اوور میں امریکہ کی جانب سے جونز اور ہرمیت سنگھ بیٹنگ کے لیے آئےاور دونوں نے 18 رنز بنائے اور پاکستان کو 19 رنز کا ہدف دیا جبکہ پاکستانی ٹیم 6 گیندوں پر صرف 13 رنز ہی بنا سکی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 کا 11 واں میچ امریکہ اور پاکستان کے درمیان ڈلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میں امریکہ نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ اسکور کے تعاقب میں امریکی ٹیم بھی 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی۔ اس کے بعد سپر اوور کھیلا گیا۔

Published: undefined

سپر اوور میں امریکہ کی جانب سے ایرن  جونز اور ہرمیت سنگھ بیٹنگ کے لیے آئے۔ دونوں نے 18 رنز بنائے اور پاکستان کو 19 رنز کا ہدف دیا۔ اس کے بعد 19 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے نکلنے والی پاکستانی ٹیم 6 گیندوں پر صرف 13 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے سپر اوور میں افتخار احمد اور فخر زمان بیٹنگ کے لیے آئے جبکہ سوربھ نیتراوالکر نے امریکا کی جانب سے بولنگ کی۔

Published: undefined

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق میچ ہارنے کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ حالات کا اندازہ لگانے میں ناکام رہے۔ امریکہ نے میچ میں ہم سے بہتر بولنگ اور بیٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم  ابتدائی 6 اوورز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی۔ لگاتار 2 وکٹیں گرنے کی وجہ سے بیک فٹ پر آگئے۔ میچ کے بعد بابر نے کہا کہ ہمارے اسپینرز بھی درمیانی اوورز میں وکٹیں  لینے میں ناکام رہے ، یہ بھی ہمیں مہنگا پڑا۔ بابر نے کہا کہ امریکہ ہم سے بہتر کھیلا۔ بیٹنگ ہو، بولنگ ہو یا فیلڈنگ، اس نے ہم سے بہتر کارکردگی دکھائی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ امریکہ ہندوستان  کے خلاف میچ سے قبل 2 میچوں میں 2 جیت کے ساتھ گروپ اے میں ٹاپ پر پہنچ گیا ہے۔ امریکہ نے اپنے پہلے میچ میں کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کا اگلا میچ 9 جون کو ہندوستان کے خلاف ہے۔ جبکہ امریکہ کا مقابلہ 12 جون کو ہندوستان سے ہوگا۔

Published: undefined

پاکستان کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں امریکا کے لیفٹ آرم اسپنر نوسٹش کینزیگ نے 30 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم سات وکٹوں پر 159 رنز ہی بنا سکی۔ اس لیے امریکہ کا پہلے بولنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ میچ کے دوسرے ہی اوور میں اسٹیون ٹیلر نے سوربھ نیتراولکر کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے کر پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے پانچویں اوور میں علی خان کی گیند پر ٹیلر کو آسان کیچ دے دیا۔ پاکستان نے 26 رنز پر تین وکٹیں گنوا دیں۔ محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined