پاکستانی کرکٹ میں اتھل پتھل کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پاکستان میں کھیلی گئی پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے ٹیم میں اور مینجمنٹ سطح پر کئی الٹ پھیر دیکھنے کو ملے تھے، اور اب جبکہ سیریز ختم ہو گئی ہے تو بھی ایک بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو ملا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلسپی کو آسٹریلیا کے آئندہ دورے کے لیے محدود اوورس کی کرکٹ ٹیم کا چیف کوچ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
پی سی بی نے یہ قدم گیری کرسٹن کے استعفیٰ کے بعد اٹھایا ہے۔ یعنی پاکستان نے کرسٹن کا استعفیٰ رسمی طور پر قبول کر لیا ہے۔ گلسپی پہلے صرف ٹیسٹ ٹیم کے کوچ تھے، لیکن اب انھیں محدود اوورس کے کرکٹ کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے۔ یہ بدلاؤ ایسے وقت میں ہوا ہے جب محمد رضوان کو آسٹریلیا اور زمبابوے دوروں کے لیے محدود اوورس کی سیریز میں ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست کے بعد پی سی بی نے ایک نیا سلیکشن پینل مقرر کیا تھا۔ یہ تین مہینے میں تیسرے سلیکشن پینل کی تقرری تھی۔ نئے سلیکشن پینل میں عاقب جاوید، علیم دار، اظہر علی، اسعد شفیق اور حسن چیما شامل ہیں۔ کوچ اور کپتان دونوں کے سلیکشن کا اختیار اس پینل سے باہر رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
غور کرنے والی بات یہ ہے کہ علیم دار نے مبینہ طور پر ملتان میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے ایک نئی پچ تیار کرنے کا خیال رکھا تھا۔ اسی کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف باقی دونوں ٹیسٹ میچ جیتے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ علیم داری کے نظریات کی عاقب جاوید نے بھی حمایت کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined