انٹیگوا: بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی انڈر- 19 عالمی کپ 2022 کے کوارٹرفائنل میچ سے پہلے زخمی آل راونڈر واسو وتس کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز آرادھیا یادو کو انڈیا انڈر-19 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واسو کو ہیمسٹرنگ چوٹ لگی ہے اور وہ مزید اس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ کسی کھلاڑی کے متبادل کے لئے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔
Published: undefined
آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ آئی سی سی انڈر- 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے آرادھیا یادیو کو واسو وتس کی جگہ ہندوستانی ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
Published: undefined
کمیٹی میں چیئرمین کرس ٹیٹلی (آئی سی سی ایونٹس ہیڈ)، بین لیور (آئی سی سی کے سینئر ایونٹ منیجر)، فواز بخش (ٹورنامنٹ ڈائریکٹر)، رولینڈ ہولڈر (کرکٹ ویسٹ انڈیز کے نمائندے)، ایلن ولکنز اور رسل آرنلڈ (آزاد نمائندہ) شامل ہیں۔ واضح رہےکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کوارٹر فائنل میچ ہندوستانی وقت کے مطابق شام 6.30 بجے اینٹیگا کے کولج کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined