کرکٹ

انڈر-19 کرکٹ عالمی کپ: بنگلہ دیش کو 5 رنوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچا پاکستان، فائنل میں ہندوستان سے مقابلے کی امید

سیمی فائنل میں ہندوستان کے علاوہ پاکستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ پہنچا ہے، پہلا سیمی فائنل ہندوستان-جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل پاکستان-آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

انڈر-19 کرکٹ عالمی کپ میں آج سپر سکس راؤنڈ کا آخری مقابلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا جو کہ سانسیں روک دینے والا ثابت ہوا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کے سامنے 156 رنوں کا چھوٹا ہدف رکھا تھا، لیکن بنگلہ دیشی ٹیم 35.5 اوورس میں ہی پویلین لوٹ گئی۔ اس طرح پاکستان نے نہ صرف 5 رنوں سے جیت حاصل کر لی بلکہ سیمی فائنل میں بھی جگہ بنا لی۔ سپر سکس کے گروپ-1 میں ہندوستان اور پاکستان 8-8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے مقام پر ہیں، جبکہ بنگلہ دیش ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر رہ گئی۔ بنگلہ دیش آج کا میچ جیتتی تو اس کا اور پاکستان کا 6-6 پوائنٹس رہتا اور بہتر رَن ریٹ کی بنیاد پر بنگلہ دیش سیمی فائنل میں قدم رکھتا۔

Published: undefined

بہرحال، اب سیمی فائنل کے لیے چار ٹیمیں ہندوستان، پاکستان، آسٹریلیا و جنوبی افریقہ طے ہو چکی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فائنل مقابلہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے کے آثار پیدا ہو گئے ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ پہلا سیمی فائنل میچ 6 فروری کو ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل 8 فروری کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔ اگر ہندوستان اور پاکستان اپنے اپنے میچ جیت جاتے ہیں تو پھر ٹرافی کے لیے دونوں ٹیمیں 11 فروری کو مد مقابل ہوں گی۔

Published: undefined

جہاں تک پاکستان اور بنگلہ دیش مقابلے کی بات ہے، تو کرکٹ شائقین کے لیے یہ انتہائی دلچسپ ثابت ہوا۔ پہلے تو بنگلہ دیشی گیندبازوں روحانت بورسون اور شیخ جیبون نے 4-4 وکٹ لے کر پاکستانی بلے بازوں کو 40.4 اوورس میں 155 رنوں پر سمیٹ دیا، اور پھر پاکستانی گیندباز عبید شاہ نے 5 وکٹ لے کر بنگلہ دیشی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 34 رن عرافات منہاس نے بنائے اور بنگلہ دیش کی طرف سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز محمد شہاب (26 رن) رہے۔

Published: undefined

میچ دلچسپ موڑ پر تب پہنچ گیا تھا جب بنگلہ دیش کا نواں وکٹ 127 رن پر گرنے کے باوجود دسویں وکٹ کے لیے روحانت بورسون اور معروف مرزا کے درمیان 23 رنوں کی شراکت داری ہو گئی۔ ٹیم کا اسکور 150 تھا تبھی محمد ذیشان نے اپنے نویں اوور کی پانچویں گیند پر معروف مرزا کو آؤٹ کر دیا۔ معروف کے بلے کا اندرونی کنارہ لے کر گیند وکٹ پر جا گری اور پھر سبھی پاکستانی کھلاڑی جیت کا جشن منانے لگے۔ دوسری طرف میدان میں موجود بنگلہ دیش کے دونوں بلے باز مایوسی کے سمندر میں ڈوب گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined