کرکٹ

انڈر-19 کرکٹ ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ پر ہندوستان کی 214 رنوں سے فتح، مشیر خان جتنا رن بھی نہیں بنائی پائی پوری ٹیم

ہندوستانی بلے باز مشیر خان نے 126 گیندوں پر 131 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی، دوسری طرف نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم محض 81 رنوں پر پویلین لوٹ گئی، یعنی مشیر خان کے اسکور سے بھی 50 رن پیچھے رہ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی کرکٹر مشیر خان، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/JayShah">@JayShah</a></p></div>

ہندوستانی کرکٹر مشیر خان، تصویر @JayShah

 

آئی سی سی انڈر-19 عالمی کپ میں آج ہندوستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے درمیان تاریخی مقابلہ کھیلا گیا جس میں ہندوستان کو 214 رنوں سے فتحیابی حاصل ہوئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک طرف ہندوستان کے آل راؤنڈر کھلاڑی مشیر خان نے تنہا 126 گیندوں میں 131 رن کی اننگ کھیلی اور دوسری طرف نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم محض 81 رنوں پر سمٹ گئی۔ یعنی نیوزی لینڈ کی انڈر-19 کرکٹ ٹیم مشیر خان کے ذاتی اسکور سے بھی 50 رن پیچھے رہ گئی۔ اتنا ہی نہیں، مشیر خان نے نیوزی لینڈ کے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا اور اس طرح سے وہ پلیئر آف دی میچ قرار دیے گئے۔

Published: undefined

آج بلوئمفونٹین میں کھیلے گئے ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ سے قبل ٹاس نیوزی لینڈ انڈر-19 ٹیم کے کپتان آسکر جیکسن نے جیتا اور پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کا پہلا وکٹ (ارشل کلکرنی 9 رن) محض 28 رن کے اسکور پر گر گیا تھا، لیکن اس کے بعد آدرش سنگھ (58 گیندوں پر 55 رن) اور مشیر خان کے درمیان 77 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ پھر مشیر کے ساتھ کپتان ادے سہارن (57 گیندوں پر 34 رن) نے 87 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ اس کے علاوہ مشیر خان نے اراولی اونیش (18 گیندوں پر 17 رن) کے ساتھ 27 رن، پریانشو مولیا (12 گیندوں میں 10 رن) کے ساتھ 38 رن اور سچن دھاس (11 گیندوں پر 15 رن) کے ساتھ 18 رنوں کی شراکت داری کی۔ مشیر خان 84ویں اوور میں بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 126 گیندوں پر 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 131 رن بنائے۔ ہندوستانی ٹیم 50 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 295 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ انڈر-19 ٹیم کی طرف سے میسن کلارک نے سب سے زیادہ 4 وکٹ لیے، لیکن انھوں نے 8 اوورس میں 62 رن خرچ کر دیے۔ 1-1 وکٹ ریان سورگس، ایوالڈ شریوڈر، زیک کمنگ اور اولیور تیوتیا کو ملے۔ زیک کمنگ سب سے کفایتی گیندباز ثابت ہوئے جنھوں نے 10 اوورس میں محض 37 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔

Published: undefined

جب نیوزی لینڈ کی بلے بازی شروع ہوئی تو کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک میدان میں کھڑا نہیں رہ سکا۔ ٹیم نے کوئی رن بنایا بھی نہیں تھا اور 2 وکٹ گر گئے۔ پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر ٹام جونس بولڈ ہو گئے اور پھر اسی اوور میں پانچویں گیند پر سنیہت ریڈی ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ دونوں وکٹ راج لمبانی نے لیے۔ سب سے زیادہ 19 رن کپتان آسکر جیکسن نے بنائے اور دوسرے بڑے اسکورر زیک کمنگ رہے جنھوں نے 16 رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کے 4 کھلاڑیوں نے ایک بھی رن نہیں بنایا اور مجموعی طور پر 7 کھلاڑی دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ پائے۔ پوری ٹیم 28.1 اوورس میں 81 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی اور 241 رنوں سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ 4 وکٹ سومی پانڈے نے لیے۔ انھوں نے 10 اوورس میں 19 رن دیے۔ راج لمبانی نے 6 اوورس میں 17 رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مشیر خان نے 3.1 اوورس میں محض 10 رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ 1-1 وکٹ نمن تیواری (5 اوورس میں 19 رن) اور ارشن کلکرنی (4 اوورس میں 13 رن) کو ملے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined