کرکٹ

انڈر-19 کرکٹ عالمی کپ: ہندوستانی ٹیم لگاتار پانچویں جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں داخل

آج ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ نیپال کے ساتھ تھا، ہندوستان نے 297 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا تھا جس کے سامنے نیپال کی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 165 رن ہی بنا سکی۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستان کی انڈر-19 کرکٹ ٹیم، تصویر @BCCI</p></div>

ہندوستان کی انڈر-19 کرکٹ ٹیم، تصویر @BCCI

 

انڈر-19 کرکٹ عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم نے آج لگاتار پانچویں جیت حاصل کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ جمعہ کے روز ہندوستان نے نیپال کو 132 رنوں کے بڑے فرق سے ہرایا اور سیمی فائنل میں اپنی جگہ پختہ کر لی۔ ہندوستان کی طرف سے اس میچ میں دو کھلاڑیوں (کپتان ادے سہارن اور سچن داس) نے سنچری اسکور کیا اور ٹیم کو 50 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 297 رنوں تک پہنچا دیا۔ نیپال کی ٹیم جواب میں 50 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر محض 165 رن بنا سکی۔ ہندوستانی ٹیم اس وقت سپر سکس کے گروپ-1 میں 8 پوائنٹس کے ساتھ اوّل مقام پر ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آج ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی اور 62 رن تک ہی تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔ اس کے بعد کپتان ادے سہارن (107 گیند میں 100 رن) اور سچن داس (101 گیند میں 116 رن) کے درمیان ریکارڈ 215 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ ادے سہارن نے 9 چوکے، جبکہ سچن نے 3 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔ اس ٹورنامنٹ میں 2 سنچری لگا چکے مشیر خان کو کھیلنے کا زیادہ موقع نہیں ملا اور وہ 7 گیندوں پر 9 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Published: undefined

بلے بازی میں ہندوستان کے بہترین اختتام کے بعد گیندبازی میں ہندوستان کا آغاز بھی لاجواب رہا۔ کسی بھی بلے باز کو زیادہ دیر تک وکٹ پر جمنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ خاص طور سے سومی پانڈے نے ایک بار پھر بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کیا اور 10 اوورس میں محض 29 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 2 وکٹ ارشن کلکرنی نے 4 اوورس میں 18 رن دے کر لیے۔ 1-1 وکٹ راج لمبانی، آرادھیا شکلا اور مروگن ابھشیک کے حصے میں آئے۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم کا سفر عالمی کپ ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار رہا ہے۔ پانچ میچوں میں سے 3 میچوں میں ٹیم نے 200 سے زیادہ رن سے جیت حاصل کی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف 84 رنوں سے جیت کے ساتھ کیا تھا۔ بعد ازاں ٹیم نے آئرلینڈ کو 201 رنوں سے، یو ایس اے کو بھی 201 رنوں سے اور نیوزی لینڈ کو 214 رنوں سے ہرایا تھا۔ آج نیپال کو ہندوستانی ٹیم نے 132 رنوں سے شکست دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined