دوبئی: لیفٹ آرم اسپنر وکی اوسوال (11 رن پر تین وکٹ) کی جارحانہ گیندبازی اور سلامی بلے بازج انگکریش رگھوونشی (56) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ہندستان نے جمعہ کو یہاں فائنل مقابلے میں پڑوسی سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹ سے شکست دے کر انڈر۔19 ایشیا کپ 2021 کا خطاب جیت لیا۔ ہندستان کا یہ آٹھواں خطاب ہے۔
Published: undefined
سری لنکائی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بارش کے بعد مقررہ 38 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 106 رن ہی بنا سکی۔ جواب میں ہندستان نے انگکریش اور شیخ رشید کے مابین 96 رنوں کی شراکت داری کی بدولت 21.3 اوور میں ہی ایک وکٹ پر 104 رن بنا کر میچ اور خطاب جیت لیا۔ دراصل بعد میں ایک بار پھر بارش کے سبب نیا ہدف تیار کیا گیا تھا اور اس کے مطابق ہندوستانی ٹیم کو جیت کے لیے 102 رن بنانے تھے۔
Published: undefined
ہندستان اور سری لنکا کے مابین انڈر۔19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں یہ پانچویں ٹکر تھی۔ دونوں ٹیمیں اس سے پہلے 1989، 2003، 2016 اور 2018 کے فائنل میں آمنے سامنے تھیں اور ان تمام میچوں میں ہندوستان نے سری لنکا کو یکطرفہ انداز میں شکست دی تھی اور آج بھی ہندستان کا یہی انداز رہا۔
Published: undefined
1989 کے فائنل میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کو 255 رن کا ہدف دیا تھا، لیکن سری لنکائی ٹیم 39.5 اوور میں 145 رن پر ہی سمٹ گئی اور ہندستان نے 79 رن سے میچ جیت لیا۔ 14 سال کے طویل وقفہ کے بعد 2003 کے فائنل میں دونوں پھر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئے لیکن ہندوستان کا دبدبہ قائم رہا۔ اس میچ میں سری لنکا نے ہندستان کو 226 رن کا ہدف دیا جسے ہندستان نے یکطرفہ انداز میں آٹھ وکٹ سے جیت لیا۔
Published: undefined
2016 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرتے ہوئے سری لنکا نے فائنل میں جگہ بنائی جہاں اسے تیسری مرتبہ ہندوستان کا سامنا کرنا پڑا اور یہاں بھی ہندستان نے 34 رن سے مقابلہ اور خطاب جیت لیا۔ 2021 سے پہلے 2018 کے فائنل میں بھی ہندوستان نے سری لنکا کو 144 رن سے یکطرفہ انداز میں شکست دے کر خطاب پر قبضہ کر لیا اور آج ہندستان نے تاریخ کو دہرایا اور سری لنکا پر 9 وکٹ سے آسان جیت درج کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز