کرکٹ

سہ فریقی ٹی-20 سیریز: رضوان کی خطرناک بلے بازی کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رن سے ہرایا

محمد رضوان (78 ناٹ آؤٹ) اور شان مسعود (31) کی خطرناک اننگز کی مدد سے پاکستان نے جمعہ کو سہ فریقی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 21 رن سے شکست دی

تصویر ٹوئٹر / @TheRealPCB
تصویر ٹوئٹر / @TheRealPCB 

کرائسٹ چرچ: محمد رضوان (78 ناٹ آؤٹ) اور شان مسعود (31) کی خطرناک اننگز کی مدد سے پاکستان نے جمعہ کو سہ فریقی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 21 رن سے شکست دی۔

ہیگلے اوول گراؤنڈ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 167 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر 146 رنز ہی بنا سکی۔ اوپنر رضوان پاکستان کی جیت کے اصل ہیرو تھے۔ رضوان نے صرف 50 گیندوں پر 78 رنز بنائے اور آخر تک کریز پر موجود رہے۔ رضوان نے کریز پر 101 منٹ کی نصف سنچری اننگز میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کپتان بابر اعظم (22) کے آؤٹ ہونے کے بعد دوسرے سرے پر بیٹنگ کرنے آئے مسعود نے بھی زبردست بلےبازی کی اور 22 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

فتح کے لیے 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے لٹن داس (35)، عفیف حسین (25) کے بعد یاسر علی (42 ناٹ آؤٹ) کی طوفانی اننگز بھی ٹیم کی شکست کو نہ روک سکے۔ یاسر نے 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 21 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ محمد وسیم (24 رنز کے تین وکٹ) نے بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کرنے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ محمد نواز نے 25 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined