کرکٹ

ٹام موڈی اور مہیلا جے وردھنے ٹیم انڈیا کے کوچ کی ریس میں شامل

وراٹ کوہلی ٹیم انڈیا کے نئے کوچ کے لیے روی شاستری کو ہی برقرار رکھنے کی وکالت کر چکے ہیں لیکن اس اہم عہدے کے لیے آسٹریلیا کے ٹام موڈی اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے بھی دعویداروں کی دوڑ میں شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی ٹیم انڈیا کے نئے کوچ کے لیے روی شاستری کو ہی برقرار رکھنے کی وکالت کر چکے ہیں لیکن اس اہم عہدے کے لیے آسٹریلیا کے ٹام موڈی اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے بھی دعویداروں کی دوڑ میں شامل ہیں۔

Published: 31 Jul 2019, 10:10 PM IST

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئے کوچ کے لیے درخواست نامے مانگے تھے جس کی میعاد منگل کو ختم ہو گئی۔ موجودہ کوچ روی شاستری اور دیگر اسپورٹ اسٹاف کا معاہدہ عالمی کپ کے بعد ختم ہو گیا تھا لیکن بی سی سی آئی نے اسپورٹ اسٹاف کی 45 دن کی توسیع کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے دورے تک اپنے عہدوں پر برقرار رہنے کے لئے کہا ہے۔

Published: 31 Jul 2019, 10:10 PM IST

میڈیا رپورٹوں کے مطابق سابق ہندوستانی کرکٹر وریندر سہواگ نے بھی کوچ کے لئے درخواست پیش کی ہے۔

ہندوستان کو اگست کے شروع سے ستمبر کے اوائل تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے اور جنوبی افریقہ کے خلاف 15 ستمبر سے ہونے والی گھریلو سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کو نیا کوچ مل جائے گا۔ ویسٹ انڈیز روانہ ہونے سے پہلے کپتان وراٹ نے شاستری کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں ہی کہا تھا کہ اگر روی شاستری اس عہدے پر بنے رہتے ہیں تو انہیں کافی خوشی ہوگی۔

Published: 31 Jul 2019, 10:10 PM IST

وراٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاستری کی ٹیم انڈیا میں کافی عزت ہے اور وہ چاہیں گے کہ شاستری ہی کوچ کے عہدے پر برقرار رہیں۔کوچ منتخب کرنے کا حتمی فیصلہ تین رکنی کمیٹی کرے گی جس میں سابق کپتان کپِل دیو ، سابق سلامی بلے باز انشومن گائکواڑ اور سابق خاتون کرکٹر شانتا رنگاسوامی ہیں۔ یہ کمیٹی اگست کے وسط میں امیدواروں کا انٹرویو لے گی اور اپنی سفارش کو بی سی سی آئی کو سونپیں گی۔

Published: 31 Jul 2019, 10:10 PM IST

نئے کوچ کی دوڑ میں بین الاقوامی کرکٹروں میں آسٹریلیا کے ٹام موڈی، سری لنکا کے سرکردہ بلے باز مہیلا جے وردھنے، نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک هیسن ،ٹیم انڈیا کے سابق آل راؤنڈر رابن سنگھ، ٹیم انڈیا کے سابق منیجر اور زمبابوے کے موجودہ کوچ لال چند راجپوت شامل ہیں۔

ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ سابق ٹیسٹ بلے باز پروین آمرے نے بلے بازی كوچ کیلئے درخواست دی ہے جبکہ دنیا کے بہترین فیلڈر جنوبی افریقہ کے جانٹي روڈس فیلڈنگ کوچ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

Published: 31 Jul 2019, 10:10 PM IST

اگرچہ بی سی سی آئی کی پالیسی کے مطابق شاستری اور دیگرا سپورٹ اسٹاف بھرت ارون، سنجے بانگڑ اور آر سریدھر کو انتخاب کے عمل میں خود کار طریقے سے داخلہ مل جائے گا لیکن یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کپِل دیو کی قیادت میں تین رکنی کمیٹی وراٹ کی پسند پر مہر لگاتی ہے یا نئے کوچ کا سلیکشن کرے گی۔

شاستری کے کوچ رہتے ہوئے ہندوستان نے پہلی بار آسٹریلیا میں دو۔ایک سے ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔ اس کے بعد ہندوستان نے ویسٹ انڈیز اور سری لنکا میں ٹسٹ سیریز اور جنوبی افریقہ، آسٹریلیا سری لنکا اور نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز اپنے نام کی تھی۔

Published: 31 Jul 2019, 10:10 PM IST

ہندوستان نے شاستری کے کوچ رہتے ہوئے ایشیا کپ پر بھی قبضہ کیا تھا لیکن انگلینڈ میں ہوئے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹام موڈی آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب اور سن رائجرس حیدرآباد کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار مہیلا کے نام 20 ہزار سے زیادہ بین الاقوامی رن ہیں۔ وہ 2015 میں پاکستان دورے میں انگلینڈ ٹیم کے بلے بازی کے صلاح کار بھی رہے تھے۔ مہیلا نے 2017 میں ممبئی انڈینس کے کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ مہیلا کی رہنمائی کے تحت ممبئی ٹیم گزشتہ تین ایڈیشنوں میں دو بار فاتح رہ چکی ہے۔

Published: 31 Jul 2019, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 Jul 2019, 10:10 PM IST