کرکٹ

’12 ماہ میں 3 فائنل کھیلنا ہمارے مستقل اچھے کھیل کا مظہر‘، ہندوستانی کرکٹ کوچ دراوڑ فائنل جیتنے کے لیے پُرامید

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی-20 عالمی کپ فائنل سے قبل دراوڑ نے کہا کہ ’’یہ اچھی بات ہے کہ ہم لگاتار بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہم تینوں فارمیٹ میں فائنل میں پہنچے اور کھلاڑیوں کو اس کا سہرا جاتا ہے۔‘‘

راہل دراوڑ، تصویر آئی اے این ایس
راہل دراوڑ، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستانی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 12 ماہ میں تین آئی سی سی فائنل کھیلنا ان کی ٹیم کے شاندار اور مستقل بہترین کھیل کا مظہر ہے اور انھیں امید ہے کہ عقلمندی بھرے کرکٹ اور تقدیر کے ساتھ اس مرتبہ ان کی ٹیم خطاب جیتے گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستان سب سے مضبوط ٹیم تصور کی جا رہی ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں اپنی زمین پر وَنڈے عالمی کپ میں بھی ہندوستان نے لگاتار 10 میچ جیتے تھے، لیکن فائنل مقابلے میں اسے آسٹریلیا سے شکست ملی تھی۔ اس صدمہ سے باہر نکلنے کے لیے ہندوستانی ٹیم کے پاس کل بہترین موقع ہے جب وہ جنوبی افریقہ کے خلاف بارباڈوس میں فائنل مقابلہ کھیلے گی۔

Published: undefined

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی-20 عالمی کپ فائنل سے قبل راہل دراوڑ کا کہنا ہے کہ ’’یہ اچھی بات ہے کہ ہم لگاتار بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ہم تینوں فارمیٹ میں فائنل میں پہنچے اور کھلاڑیوں کو اس کا سہرا جاتا ہے۔ اگر ہم اچھا کھیلے اور قسمت نے ساتھ دیا تو ہم ضرور جیتیں گے۔‘‘ ذہنی تیاری کے بارے میں انھوں نے کہا کہ سیمی فائنل اور فائنل کے درمیان صرف ایک دن کا فرق ہونے سے کچھ کیا نہیں جا سکتا۔ گیانا میں انگلینڈ کو سیمی فائنل میں ہرانے کے بعد ٹیم بارباڈوس پہنچی ہے، لیکن کوچ نے کہا کہ ذہنی طور سے ان کی ٹیم میچ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں (سیمی فائنل اور فائل کے) درمیان میں ایک ہی دن ملا، لہٰذا پریکٹس ممکن نہیں تھا۔ ہم جسمانی، ذہنی اور اسٹریٹجک طور سے میچ کے لیے تیار ہیں۔‘‘ جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ڈبلیو ٹی سی فائنل 2023 اور یک روزہ عالمی کپ 2023 میں آسٹریلیا سے ملی شکست سے کیا سبق لیا ہے، تو انھوں نے کہا کہ ’’کچھ بھی نہیں۔ ہم نے عالمی کپ میں بہترین کرکٹ کھیلا اور فائنل میں بھی پوری طرح تیار تھے، لیکن دوسری ٹیم ہم سے بہتر تھی۔ کھیل میں یہ ہوتا ہے۔ اگر کوئی ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے تو اچھی ہی ہوگی، اور اسے بھی جیت کا اتنا ہی حق ہے جتنا ہمیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined