رانچی، 16 اکتوبر (یواین آئی) ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لئے ہندوستانی ٹیم کے پانچ اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم رانچی پہنچ چکی ہے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے بیچ 19 اکتوبر سے رانچی کے جے ایس سی اے بین الاقوامی اسٹیڈیم میں سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ کھیلا جائے گا۔ تیسرا مقابلہ سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے گھریلو میدان میں کھیلا جائے گا اور ٹیم انڈیا کا ہدف دھونی کے گھر میں کلین سویپ کرنا ہوگا۔
Published: 17 Oct 2019, 1:48 PM IST
ہندوستانی ٹیم کی جانب سے مینک اگروال، چتیشور پجارا، روی چندرن اشون، ایشانت شرما اور هنوما وهاري رانچی پہنچے ہیں جبکہ کپتان وراٹ کوہلی اور دیگر کھلاڑی جمعرات اور جمعہ تک رانچی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وراٹ، روہت شرما اور اجنکیا رہانے پونے سے ممبئی روانہ ہو چکے ہیں اور وہ جمعرات کو رانچی پہنچیں گے۔
Published: 17 Oct 2019, 1:48 PM IST
ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو وشاکھاپٹنم اور پونے میں پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں شکست دے کر سیریز میں صفر۔دو کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے اور تیسرے ٹیسٹ میں اس کا ہدف تین۔صفر سے کلین سویپ کرنا ہوگا۔ جے ایس سی اے بین الاقوامی اسٹیڈیم میں یہ دوسرا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ اس میدان پر پہلا ٹیسٹ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان مارچ 2017 میں کھیلا گیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ بھی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ تھا۔
Published: 17 Oct 2019, 1:48 PM IST
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 451 رن بنائے تھے جبکہ ہندوستان نے چتیشور پجارا کے 202 اور ردھمان ساہا کے 117 رنز کی بدولت اپنی پہلی اننگز نو وکٹ پر 603 رن بنا کر ڈکلیئر کردی تھی۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں چھ وکٹ پر 204 رن بنا کر میچ ڈرا کرا لیا تھا۔ اس میدان پر جنوبی افریقہ کا یہ پہلا میچ ہوگا۔جنوبی افریقہ نے اس میدان پر کوئی ون ڈے یا ٹی -20 میچ نہیں کھیلا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اس میدان پر ہر حال میں واپسی کی کوشش کرے گی۔
Published: 17 Oct 2019, 1:48 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Oct 2019, 1:48 PM IST