اندور: ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جب تین میچوں کی ون ڈے سیریز شروع ہوئی تھی تو نیوزی لینڈ نمبر ایک ون ڈے ٹیم تھی۔ جب یہ دونوں ٹیمیں منگل کو ہولکر اسٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ون ڈے میں آمنے سامنے ہوں گی تو ہندوستان کے پاس جیتنے اور ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے کا موقع ہوگا۔ دوسری جانب مہمان ٹیم بھلے ہی سیریز ہار گئی ہو لیکن اسے اپنے ٹاپ آرڈر بلے بازوں سے بہتر کارکردگی کی امید بھی ہو گی۔
Published: undefined
سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرچکی ہندوستانی ٹیم نے جہاں پہلے ون ڈے میں اپنی بلے بازی کی صلاحیت کو ثابت کیا، دوسرے ون ڈے میں گیند بازوں نے تمام شکایات کو دور کردیا۔ تاہم نیوزی لینڈ کا ٹاپ آرڈر دونوں میچوں میں بے سمت نظر آیا۔
Published: undefined
پہلے ون ڈے میں پھر بھی، فن ایلن (40) اور ٹام لیتھم (24) اچھی شروعات کرکے آؤٹ ہوئے تھے۔ رائے پور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے محض 15 رن پر پانچ وکٹ گنوا دیئے اور لوئر آرڈر کی کوششوں کے باوجود کیویز ٹیم 108 رن کا معمولی اسکور ہی بنا سکی۔ ایسے میں نیوزی لینڈ کے بلے باز تیسرے ون ڈے میں کچھ رن بنا کر اس ون ڈے سیریز کو مثبت انداز میں ختم کرنا چاہیں گے۔
Published: undefined
ہولکر اسٹیڈیم کے حالات بھی نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔ اس اسٹیڈیم میں بائیں اور دائیں جانب کی باؤنڈری صرف 56 میٹر کی ہیں جب کہ سامنے کی باؤنڈری تقریباً 68 میٹر کی دوری پر ہے۔ آخری ون ڈے آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان اندور میں کھیلا گیا جہاں مہمان ٹیم نے کپتان ایرون فنچ کی سنچری کی بدولت میزبان ٹیم کے سامنے 294 رن کا ہدف رکھا تھا۔ ہندوستان نے یہ ہدف 47.2 اوور میں بہت آسانی سے حاصل کر لیا۔
Published: undefined
گزشتہ سال اکتوبر میں، جب جنوبی افریقہ اور ہندوستان اس گراؤنڈ پر ایک ٹی 20 میچ میں آمنے سامنے ہوئے، رائیلی روسے کی شاندار سنچری نے پروٹیاز کو 227 کا بڑا ہدف دینے میں مدد کی۔
سوریہ کمار یادو، جنہوں نے ٹی 20 میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے، اس میچ میں بھی کچھ رن جوڑنا چاہیں گے کیونکہ یہ ان کا آخری ون ڈے ہو سکتا ہے۔ اکتوبر میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی آئیڈیل پلیئنگ الیون میں سوریہ کمار کے لیے جگہ تلاش کرنا مشکل ہے۔ چوتھے نمبر پر شریئس ایر، نمبر پانچ پر لوکیش راہل اور چھٹے نمبر پر ہاردک پانڈیا نے تقریباً اپنی جگہوں کی تصدیق کر لی ہے۔
Published: undefined
اگر راہل مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں واپس آتے ہیں تو یہ میچ طویل عرصے تک سوریہ کمار کا آخری ون ڈے ثابت ہو سکتا ہے۔ ایسے میں ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان سوریہ کمار 50 اوور کے فارمیٹ میں بھی بڑا اسکور کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز