کرکٹ

ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا: وراٹ کوہلی

وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد کہا کہ پچھلے میچ کی طرح اس بار بھی ہم نے اپنا ہدف حاصل کر لیا۔ ہم سمجھ گئے کہ ٹاس کتنا اہم ہے، ہم نے ٹاس جیتا اور آگے بڑھے۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

دبئی: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے جمعہ کو ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہندوستان کی آٹھ وکٹ سے جیت اور ہندوستان کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے آگے پہنچنے کے بعد کہا کہ یہ بہت شاندار کارکردگی تھی۔

Published: undefined

وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد کہا کہ پچھلے میچ کی طرح اس بار بھی ہم نے اپنا ہدف حاصل کر لیا۔ ہم سمجھ گئے کہ ٹاس کتنا اہم ہے، ہم نے ٹاس جیتا اور آگے بڑھے۔ ہم سوچ رہے تھے 120 یا 130، لیکن یہ اچھا ہوا کہ اسکاٹ لینڈ 100 تک بھی نہیں پہنچا۔ ہمارے ذہن میں نیٹ رن ریٹ تھا اور ہم اس کے مطابق چلے۔ جہاں تک ہم نے پریکٹس میچ میں بلے بازی کی تھی، وہاں پر ہم نے پاور پلے میں اچھا کھیلا، ہم صرف اچھی گیندبازی کرنا چاہتے تھے تاکہ بلے باز اپنا کام کریں۔ شامی نے اچھی گیند بازی کی اور پوری ٹیم کے گیندبازوں نے بھی اپنا شاندار تعاون دیا۔

Published: undefined

آج اپنی سالگرہ پر ملی جیت کے تحفے سے متعلق سوال کے جواب پر وراٹ کوہلی نے ہنستے ہوئے کہا، جہاں تک میری سالگرہ کی بات ہے تو میری فیملی میرے ساتھ ہے، تو بالکل یہی میرے لئے سب سے زیادہ اہم ہے۔

Published: undefined

پلیئر آف دی میچ رویندرا جڈیجا نے اپنی کارکردگی پر کہا کہ 'اس پچ پر گیندبازی کرکے مزہ آیا، بہت سی گیندیں ٹرن کر رہی تھیں۔ پہلی وکٹ خاص تھی۔ جب بھی آپ ٹرننگ گیند پر بلے باز کو آؤٹ کرتے ہیں تو یہ خاص ہوتا ہے۔ ہم صرف اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے۔ اگر ہم اسی طرح کھیلتے رہے تو ہمیں کوئی نہیں ہرا سکتا۔ ہمیں ٹی ٹوئنٹی میں اسی طرح کھیلنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined