پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ میں پہلے اسے امریکہ اور ہندوستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پھر سابق کرکٹرس کی زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اب بارش کے اندیشہ کے درمیان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی فکر میں مبتلا ہے۔ اس درمیان تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پوری ٹیم کے خلاف ایک پاکستانی وکیل نے ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم کی پوری ٹیم پر جیل جانے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ پاکستان کے ایک وکیل نے سبھی کھلاڑیوں سمیت کوچ اور دوسرے اسٹاف پر ملک سے غداری کا مقدمہ کر دیا ہے۔ وکیل نے سبھی پر ملک کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک پاکستانی نیوز چینل کا کہنا ہے کہ وکیل نے عرضی میں امریکہ اور ہندوستان کے خلاف ملی شکست کا تذکرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس بہت مایوس ہے۔
Published: undefined
وکیل نے کپتان بابر اعظم کی ٹیم پر ملک کے اعزاز کو داؤ پر لگا کر دھوکہ سے پیسہ کمانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، وکیل نے اس معاملے کی جانچ کر رپورٹ جمع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اور اس جانچ کو مکمل ہونے تک پاکستان کرکٹ ٹیم پر پابندی عائد کرنے کی گزارش کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس عرضی کو منظور بھی کر لیا گیا ہے، یعنی پاکستانی ٹیم اور کوچ سمیت سبھی اسٹاف کے سامنے مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined