کرکٹ

7 سالوں کا طویل انتظار آج ہو جائے گا ختم، سری لنکا کے خلاف پہلے وَنڈے میں روہت-وراٹ پر ہوگی سبھی کی نظریں

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان 3 وَنڈے میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ آج آر پریمداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، 7 سال بعد روہت-کوہلی سری لنکا میں وَنڈے سیریز کھیلنے اتریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی اور روہت شرما / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

وراٹ کوہلی اور روہت شرما / تصویر: آئی اے این ایس

 

ہندوستان کی کرکٹ ٹیم اس وقت سری لنکا میں ہے۔ 3 ٹی-20 میچوں کی سیریز پر ہندوستان نے 0-3 سے قبضہ کر لیا ہے، اور اب وَنڈے سیریز پر قبضہ کرنے کی تیاری ہے۔ روہت شرما کی کپتانی میں آج وَنڈے سیریز کا پہلا مقابلہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان آر پریمداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی ٹی-20 عالمی کپ 2024 کے بعد پہلی بار کرکٹ کے میدان پر اترتے ہوئے دکھائی دیں گے، یعنی سبھی کی نظریں ان دونوں کھلاڑیوں پر خاص طور سے مرکوز رہیں گی۔

Published: undefined

دلچسپ بات یہ ہے کہ آج جب سری لنکا میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا وَنڈے شروع ہوگا تو اس کے ساتھ ساتھ 7 سال کا ایک طویل انتظار بھی ختم ہو جائے گا۔ دراصل روہت-کوہلی نے 3 ستمبر 2017 کو آخری بار سری لنکا میں کوئی وَنڈے میچ کھیلا تھا۔ ان دونوں ہی کھلاڑیوں نے 2017 کی دو فریقی سیریز میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس کے بعد اب ہندوستانی ٹیم وَنڈے کے لیے سری لنکا دورے پر پہنچی ہے۔

Published: undefined

روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے گزشتہ سری لنکا دورے پر اپنی بلے بازی سے سبھی کو مسحور کیا تھا۔ کوہلی نے جہاں 5 وَنڈے میچوں میں 110 کی اوسط سے 330 رن بنائے تھے، تو وہیں روہت نے 75.50 کی اوسط سے 302 رن بنائے تھے۔ دونوں نے ہی 2-2 سنچری اور 1-1 نصف سنچری بھی اسکور کیے تھے۔

Published: undefined

بہرحال، آج کے میچ میں کے ایل راہل اور شریئس ایر پر بھی ہندوستانی کرکٹ شیدائیوں کی نظریں رہیں گی۔ راہل اور ایئر طویل مدت کے بعد ہندوستانی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔ شریئس ایر نے ہندوستانی ٹیم کے لیے اپنا آخری میچ فروری 2024 میں کھیلا تھا جو ایک ٹیسٹ میچ تھا۔ دوسری طرف کے ایل راہل نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ جنوری 2024 میں کھیلا تھا۔

Published: undefined

سری لنکا دورہ پر گئی ہندوستان کی وَنڈے ٹیم اس طرح ہے:

روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، رشبھ پنت، شریئس ایر، شیوم دوبے، کلدیپ یادو، محمد سراج، واشنگٹن سندر، عرشدیپ سنگھ، ریان پراگ، اکشر پٹیل، خلیل احمد، ہرشت رانا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined