کرکٹ

ہندوستانی خاتون ٹیم ستمبر میں کرے گی آسٹریلیا کا دورہ

میگن شٹ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ ان کی ٹیم کی اگلی سیریز ہندوستان کے خلاف ہوسکتی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ آسٹریلیائی بورڈ جلد ہی سیریز کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم رواں سال ستمبر ماہ میں آسٹریلیا میں ایک سیریز کھیلے گی۔ تین روزہ یہ دورہ اصل میں رواں سال جنوری میں ہونا تھا لیکن دسمبر 2020 میں ملتوی کردیا گیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ پر اس وقت کہا گیا تھا کہ اسے 2021-22 سیزن میں دوبارہ مقرر کیا جائے گا اور اس میں تین ٹی 20 شامل کیے جاسکتے ہیں۔

Published: undefined

کرکٹ آسٹریلیا نے تاریخوں یا سیریز کی صورت حال کے تعلق سے ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن آسٹریلیائی فاسٹ بالر میگن شٹ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ ان کی ٹیم کی اگلی سیریز ہندوستان کے خلاف ہوسکتی ہے۔ سمجھاجاتا ہے کہ آسٹریلیائی بورڈ جلد ہی سیریز کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔

Published: undefined

ہندوستان کو اگلے ماہ انگلینڈ کے دورے پرجانا ہے جو 16 جون سے شروع ہوگا۔ اس ٹور میں ہندوستان کو برسٹل میں ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کھیلنا ہے۔ کم از کم پانچ ہندوستانی کھلاڑی ہرمن پریت کور، اسمرتی مندھانا، جیمما روڈرگز، دیپتی شرما اور شیفالی ورما کے 21 جولائی سے 21 اگست تک ہونے والے دی ہنڈریڈ کے پہلے ایڈیشن میں حصہ لینے کی امید ہے۔ ورما اور رادھا یادو سمیت کئی ہندوستانی کھلاڑیوں کے اکتوبر-نومبر میں ہونے والی ویمن بگ بیش لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں حصہ لینے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined