آئندہ ماہ آسٹریلیا میں شروع ہو رہے ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم نے اپنی کمر کس لی ہے۔ عالمی کپ ٹورنامنٹ سے پہلے ہندوستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں سے کچھ میچز کھیلنے ہیں، اور اس کے بعد پوری ٹیم آسٹریلیا روانہ ہو جائے گی۔ ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان بھی ہو چکا ہے، اور اب تازہ ترین خبر یہ ہے کہ عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم نئی جرسی یعنی لباس میں میدان پر اترے گی۔
Published: undefined
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی آفیشیل کِٹ پارٹنر ’ایم پی ایل اسپورٹس‘ نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں نئی جرسی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کے ٹی-20 عالمی کپ میں اترنے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو میں روہت شرما، شریئس ایر اور ہاردک پانڈیا دکھائی دے رہے ہیں۔ روہت شرما کہہ رہے ہیں ’’فینس کے طور پر آپ نے ہی ہمیں کرکٹر بنایا ہے۔‘‘ شریئس کہتے ہیں ’’آپ لوگ جو جوش بڑھاتے ہیں، اس کے بغیر کھیل میں وہ مزہ نہیں آتا۔‘‘ اس کے بعد ہاردک پانڈیا فینس یعنی شیدائیوں کو ہندوستانی ٹیم کی نئی جرسی میں حصہ دار بننے کے لیے کہتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
Published: undefined
اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی ہندوستانی کرکٹ شیدائیوں نے نئی جرسی کے لیے مشورہ دینا شروع کر دیا ہے۔ کوئی پرانی اسکائی بلو رنگ کی جرسی کا مطالبہ کر رہا ہے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ اس بار وہی جرسی ہوگی جو 2007 میں ہوئے پہلے ٹی-20 عالمی کپ میں تھی۔
Published: undefined
بہرحال، ٹی-20 عالمی کپ کی شروعات 22 اکتوبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میچ کے ساتھ ہوگی۔ یہ میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ حالانکہ اس سے پہلے 16 سے 21 اکتوبر کے درمیان کوالیفائنگ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم یہاں اپنا پہلا مقابلہ 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined