کولمبو: ہندوستان کا تین ون ڈے اور تین ٹی۔20 میچوں کے لئے سری لنکا دورہ نئے پروگرام کے مطابق 18 جولائی سے 29 جولائی تک کھیلے گا۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس کی تصدیق کی ہے۔ اصل پروگرام کے مطابق یہ چھ میچ پہلے 13 جولائی سے 25 جولائی تک کھیلے جانے تھے۔ سری لنکا کیمپ میں کورونا کے کچھ معاملات آنے کی وجہ سے یہ تبدیلی کی گئی ہے۔ سری لنکا ئی ٹیم کے حال میں انگلینڈ دورہ سے واپسی کے بعد اس کے بلے بازی کوچ گرانٹ فلاور اور ویڈیو تجزیہ کار جی ٹی نروشن کورونا سے متاثر ملے تھے۔
Published: undefined
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں میچوں کا نیا پروگرام آیا ہے۔ سری لنکا بورڈ کے حکام نے سنیچر کی صبح بی سی سی آئی کے سکریٹری کے ساتھ نئے ترمیم شدہ پروگرام پر بات کی تھی۔ تمام میچوں کے لئے تاریخوں کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔
Published: undefined
یہ بھی دلچسپ ہے کہ ہندوستانی ٹیم انتظامیہ سختی کے ساتھ کووڈ پروٹوکول پر عمل کر رہی تھی، لیکن اسے جمعہ کی دیر رات تک اس تبدیلی کے بارے میں پتہ نہیں تھا۔ شکھر دھون کی قیادت والی ٹیم 13 جولائی کو ہونے والے پہلے ون ڈے کے حساب سے تیاری کر رہی تھی۔ ہندوستانی ٹیم اب تین ون ڈے میچ 18، 20 اور 23 جولائی کو کھیلے گی اور تین ٹی۔20 میچ 25, 27 اور 29 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ تمام میچ کولمبو میں واقع آر پریم داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
Published: undefined
سری لنکا کرکٹ نے براڈکاسٹر سونی اسپورٹس سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی جو گزشتہ ایک مہینے سے سیریز کو پرموٹ کر رہا تھا۔ براڈکاسٹر 13 سے 25جولائی کی پرانی تاریخ کو پسند کرتا، لیکن نئے پروگرام کے مطابق صرف دو میچ ہی اولمپک کھیلوں سے ٹکرائیں گے۔ کورونا کی موجودہ صورتحال میں تمام پروگرام میں تبدیلی پر رضامند ہوگئے ہیں۔ اولمپک کھیل 23 جولائی سے شروع ہونے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined