بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کے روز ٹی-20 عالمی کپ کا شیڈول جاری کر دیا۔ یہ ٹورنامنٹ ہندوستان میں ہونے والا تھا لیکن گزشتہ دنوں اسے یو اے ای اور عمان میں منتقل کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب اس ٹورنامنٹ کے تعلق سے پوری تفصیل دیتے ہوئے آئی سی سی نے بتایا کہ اس کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوگا جو کہ 14 نومبر کو انجام پائے گا۔ گویا کہ تقریباً ایک ماہ یہ ٹورنامنٹ چلے گا اور 14 نومبر کو چمپئن بننے کے لیے دو ٹیمیں فائنل میچ کھیلیں گی۔
Published: undefined
آئی سی سی کے مطابق ٹی-20 عالمی کپ کے سبھی مقابلوں کا انعقاد یو اے ای اور عمان کے 4 اسٹیڈیمز میں ہوگا۔ ان اسٹیڈیمز کے نام ہیں دوبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ابوظہبی کا شیخ زائد اسٹیڈیم، شارجہ اسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ۔ آئی سی سی کے کارگزار سی ای او جیوف ایلارڈس نے کہا کہ ’’ہماری ترجیح ٹی-20 عالمی کپ کو محفوظ طریقے سے منعقد کرانا ہے۔ حالانکہ ہندوستان میں اس کا انعقاد نہ ہونے سے ہم مایوس ہیں۔ ہم بی سی سی آئی، امارات کرکٹ بورڈ اور عمان کرکٹ کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ شیدائی کرکٹ کے شاندار ایونٹ کا لطف اٹھا سکیں۔‘‘
Published: undefined
بی سی سی آئی سربراہ سورو گانگولی نے اس تعلق سے کہا کہ ’’بی سی سی آئی، یو اے ای اور عمان میں آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ کی میزبانی کرنے کے لیے پرجوش ہے۔ ہمیں زیادہ خوشی ہوتی اگر یہ ہندوستان میں ہوتا، لیکن کووڈ-19 کے حالات کو دیکھتے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی اس ٹورنامنٹ کی میزبانی یو اے ای اور عمان میں کرتا رہے گا۔ بی سی سی آئی اس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined