نئی دہلی: بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس سال اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ٹی -20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مستقبل کا فیصلہ 10 جون تک ٹال دیا ہے جس کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں ورژن کو لے کر اب کوئی بھی فیصلہ جون میں ہی کیا جائے گا۔ ورلڈ کپ کو لے کر اس بات کی بھی قیاس آرائی چل رہی تھیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو 2022 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن آئی سی سی بورڈ کی جمعرات کو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ہوئی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈ کپ کے مستقبل کے بارے میں 10 جون تک فیصلہ کیا جائے گا جب بورڈ کی اگلی میٹنگ ہوگی۔
Published: undefined
ہندوستان میں میڈیا میں ایسی خبریں تھیں کہ اس سال ہونے ٹی -20 ورلڈ کپ کے لیے عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس کی وجہ سے سال 2022 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اب یہ جون میں طے ہوگا کہ ورلڈ کپ کا اہتمام ہو گا یا اسے ملتوی کیا جائے گا۔ آئی پی ایل کا مستقبل ورلڈ کپ کے مستقبل کے ساتھ منسلک ہے اور جون میں ورلڈ کپ کو لے کر جو بھی فیصلہ لیا جائے گا وہ آئی پی ایل کے مستقبل کو طے کرے گا۔
Published: undefined
ورلڈ کپ آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ اس بات کی بھی قیاس آرائی ہے کہ اگر آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ملتوی ہوتا ہے تو اس وقت آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کو منعقد کرنے کا راستہ کھل سکتا ہے۔ آئی پی ایل کو کورونا کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ یہ 29 مارچ سے شروع ہونا تھا۔
Published: undefined
آسٹریلیا کے 2020-21 سیزن کے لئے اپنے پروگرام کے اعلان کرنے کے بعد سے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کے انعقاد کو لے کر مشکلیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ آئی پی ایل کے لئے ستمبر سے نومبر تک کی ونڈو کی بات کی جا رہی ہے لیکن آسٹریلیا کے اپنے گھریلو سیزن کا پروگرام اعلان کیے جانے سے آئی پی ایل کے سامنے تاریخوں کا بحران بڑھ گیا ہے۔ آسٹریلیا نے جو پروگرام کا اعلان کیا ہے اس کے مطابق ہندوستان کو اس دورے میں 11، 14 اور 17 اکتوبر کو تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ آسٹریلیا کو اس کے بعد 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک ٹی -20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے۔ آسٹریلیا کو دوبارہ دسمبر سے جنوری تک ہندوستان سے چار ٹیسٹ اور تین ون ڈے کھیلنے ہیں۔
Published: undefined
ستمبر ہندوستان میں بارش کا موسم ہوتا ہے اور ایسے وقت میں آئی پی ایل کو شروع نہیں کیا جا سکتا جبکہ اکتوبر میں ہندوستان کو ٹی -20 سیریز کے لئے آسٹریلیا پہنچنا ہو گا۔ اس سیریز کے بعد ورلڈ کپ شروع ہو جائے گا۔ آئی پی ایل کے لئے کوئی گنجائش تبھی بن سکتی ہے جب آئی سی سی ورلڈ کپ کو آگے کے لئے ملتوی کرے۔ ورلڈ کپ کی ونڈو ہی آئی پی ایل کی ونڈو ہے۔ دسمبر-جنوری میں ٹیسٹ سیریز کی وجہ سے آئی پی ایل سال کے آخر میں بھی نہیں ہو سکتا۔
Published: undefined
اگر آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ملتوی ہوتا ہے تو اس سے پہلے ہونے والے تین ٹی -20 میچ بھی منسوخ ہو جائیں گے اور آئی پی ایل کے انعقاد کا امکان بن جائے گا۔ اس سال آئی پی ایل نہیں ہونے کی صورت میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو چار ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز